اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Republic Day 2023: کیسے اور کہاں سے خریدیں یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ دی ریٹریٹ پروگرام کے ٹکٹ

    Republic Day 2023: کیسے اور کہاں سے خریدیں یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ دی ریٹریٹ پروگرام کے ٹکٹ ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

    Republic Day 2023: کیسے اور کہاں سے خریدیں یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ دی ریٹریٹ پروگرام کے ٹکٹ ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

    Republic Day 2023: ہندوستان جمعرات کو اپنا 74 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرائیں گی، جسے پہلے راج پتھ کے نام سے جانا جاتا تھا، جہاں ایک عظیم الشان پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان جمعرات کو اپنا 74 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرائیں گی، جسے پہلے راج پتھ کے  نام سے جانا جاتا تھا، جہاں ایک عظیم الشان پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔ ہر سال ملک بھر میں لاکھوں لوگ اپنے ٹیلی ویژن سیٹس پر بھرپور روایت، ثقافتی ورثے اور ملک کی ترقی اور حصولیابیوں کی جھلک کو دیکھتے ہیں ۔ اس سال بھی عوام کرتویہ پتھ پر ان تقریبات کی شان و شوکت کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

      یوم جمہوریہ کی پریڈ کی ریہرسل، پریڈ، بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب… یہ تین پروگرام ہیں۔ ویب سائٹ موجودہ وقت میں پیش کئے جانے والے مختلف کٹیگری اور ٹکٹوں کی تعداد اس کی قیمت کے ساتھ دکھائے گی۔ اگرچہ 'بیٹنگ دی ریٹریٹ' تقریب کے لئے کوئی داخلہ فیس نہیں ہے، لیکن کوئی بھی 26 جنوری کی پریڈ کے لئے آن لائن ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت 20، 100 اور 500 روپے ہے، جو اس بات پر منحصر ہے کہ ایک شخص کس کٹیگری کے پروگرام میں شرکت کرے گا ۔

      ایسے حاصل کرسکتے ہیں یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ دی ریٹریٹ پروگرام کے ٹکٹ:

      وزارت دفاع نے یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے آن لائن پورٹل www.aamantran.mod.gov.in بنایا ہے ۔

      ٹکٹ خریدنے کیلئے اس پورٹل پر ایک اکاونٹ بنانا ہوگا ۔ ٹکٹ 24 جنوری تک صبح دس بجے سے دوپہر ساڑھے بجے تک اور دو پہر دو بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک بک کئے جاسکتے ہیں ۔

      پورٹل پر رجسٹریشن کرنے کے بعد شخص کو لاگ ان پیج پر بھیج دیا جائے گا، جہاں انہیں رجسٹرڈ موبائل نمبر کے ذریعہ سے لاگ ان کرنا ہوگا ۔ موبائل نمبر پر ایک ویریفکیشن کوڈ کا اشارہ دیا جائے گا اور او ٹی پی درج کرنے کے بعد آپ کو پروگرام پیج پر بھیج دیا جائے گا ۔

      خواہاں شخص کو اس فہرست سے اپنی پسند کے پروگرام کا انتخاب کرنا ہوگا، جس میں وہ شرکت کرنا چاہتی یا چاہتی ہے ۔ سبھی ضروری دستاویز درج کرنے کے بعد شخص کو ایک ویلڈ شناختی کارڈ اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ ادائیگی کے بعد شخص کو اس کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل پر ٹکٹ مل جائے گی ۔

      ایک شخص ایک رجسٹرڈ موبائل نمبر سے زیادہ سے زیادہ 10 ٹکٹ بک کرسکتا ہے۔ ہر ایک ٹکٹ میں ایک کیو آر کوڈ ہوگا، جس کو پریڈ کی جگہ پر سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ اسکین کیا جائے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے: پہلوانوں کی شکایت پر ایکشن میں مودی سرکار، دیا جانچ کا حکم، میری کام سے بھی لی مدد


      یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں کوشیاری، کہا : 'وزیراعظم مودی کو بتادیا ہے'



      لوگ سینا بھون گیٹ نمبر 2، شاستری بھون گیٹ نمبر 3، مین گیٹ جنتر منتر اور پرگتی میدان گیٹ نمبر ایک سے یوم جمہوریہ پریڈ کے ٹکٹ کی خریداری آف لائن بھی کرسکتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: