ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Republic Day: یوم جمہوریہ کے پیش نظر 25 اور 26 جنوری کو بند رہیں گے یہ میٹرو اسٹیشن، پارکنگ بھی رہے گی بند

Republic Day: میٹرو افسران کے مطابق، یہ سبھ یوم جمہوریہ تقریب کی وجہ سے دہلی پولیس (Delhi Police) کے احکامات پر کیا جارہا ہے۔ اس دن میٹرو مسافروں کو اپنے سفر پلان کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

  • Share this:
Republic Day: یوم جمہوریہ کے پیش نظر 25 اور 26 جنوری کو بند رہیں گے یہ میٹرو اسٹیشن، پارکنگ بھی رہے گی بند
یوم جمہوریہ کے پیش نظر 25 اور 26 جنوری کو بند رہیں گے یہ میٹرو اسٹیشن، پارکنگ بھی رہے گی بند

نئی دہلی: یوم جمہوریہ (Republic Day) کے پیش نظر دہلی میٹرو (Delhi Metro) نے سخت سیکورٹی انتظامات کو لے کر سخت قدم اٹھائے ہیں۔ دہلی میٹرو نے جہاں 25 اور 26 جنوری کو اپنے تمام اسٹیشنوں کی پارکنگ سائٹس کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی میٹرو کاریڈور کے Line-2 کے ہڈا سٹی سینٹر اور سمے پور بادلی کے درمیان کچھ آپریٹنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

میٹرو افسران کے مطابق، یہ سبھی یوم جمہوریہ تقریب کی وجہ سے دہلی پولیس (Delhi Police) کے احکامات پر کیا جارہا ہے۔ اس دن میٹرو مسافروں کو اپنے سفر کے پلان کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

افسران کے مطابق، 26 جنوری کے Line-2 ہڈا سٹی سینٹر - سمے پور بادلی کے میٹرو روٹ کے درمیان کچھ شیڈول کو موڈیفائی کیا ہے۔ اس دن روٹ کے سینٹرل سکریٹریٹ (Central Secretariat) اور ادیوگ بھون (Udyog Bhawan) میٹرو اسٹیشن کی انٹری اور ایگزٹ گیٹ صبح میٹرو آپریٹنگ سے لے کر دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ وہیں سینٹرل سکریٹریٹ اسٹیشن کے صرف انٹرچینج پوائنٹ کا استعمال ہی مسافر کرسکیں گے۔



 وہیں 26 جنوری کے دن (یوم جمہوریہ) کے دن مسافروں کو Line-2 اور Line-6 پر انٹرچینج کی سہولت دستیاب رہے گی۔ اس کے علاوہ پٹیل چوک (Patel Chowk) اور لوک کلیان مارگ (Lok Kalyan Marg) میٹرو اسٹیشن کے انٹری اور ایگزٹ گیٹ دونوں ہی 26 جنوری کو صبح 8:45 بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہیں گے۔ میٹرو افسران کے مطابق، سبھی میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ 25 جنوری صبح 6 بجے سے 26 جنوری دوپہر 2 بجے تک بند رکھی جائیں گی۔ یہ سبھی قدم سیکورٹی انتظامات کے سبب کئے گئے ہیں۔


Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 25, 2021 02:21 AM IST