உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’کیندرودیالوں‘ سے کوٹہ راج ختم،PMمودی کی پہل پر لیا گیا بڑا فیصلہ، ایڈمیشن سے متعلق نئی گائیڈلائن جاری

    وزیر اعظم مودی نے مداخلت کی اور اس کوٹہ پریکٹس کو ختم کرنے کو کہا۔

    وزیر اعظم مودی نے مداخلت کی اور اس کوٹہ پریکٹس کو ختم کرنے کو کہا۔

    بالآخر وزیراعظم نے مداخلت کی اور اس کوٹہ روایت کو ختم کرنے کو کہا۔ اس کے بعد وزیر تعلیم نے خود اپنا کوٹہ ختم کر دیا اور گزشتہ سال ہی اپنے کوٹے سے ایک بھی داخلہ نہیں دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کیندریہ ودیالیوں میں داخلہ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے ان میں لاگو کوٹہ سسٹم کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جن کوٹوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں داخلے سے متعلق تقریباً ایک درجن کوٹہ شامل ہیں جن میں ارکان پارلیمنٹ، وزارت تعلیم کے ملازمین، کیندریہ ودیالیوں کے ریٹائرڈ ملازمین اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کیندریہ ودیالیوں میں اس کوٹے سے ہر سال بھری جانے والی تقریباً چالیس ہزار نشستیں بھی خالی کر دی گئی ہیں۔ ان میں سے تقریباً آٹھ ہزار سیٹیں صرف اراکین پارلیمنٹ کی سفارش پر پُر کی جاتی تھیں۔ ہر رکن اسمبلی کو دس نشستوں کا کوٹہ دیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کسی طالب علم نےدوٹرم امتحانات میں ایک کو چھوڑدیاہو؟ تب بھی CBSE نتائج کاکرےگااعلان

      خاص بات یہ ہے کہ کیندریہ ودیالیوں میں خصوصی کوٹے سے پُر کی جانے والی یہ نشستیں ان اسکولوں میں مقررہ گنجائش کے علاوہ تھیں۔ ایسی صورت حال میں اس داخلے سے طلبہ اور تدریسی تناسب سمیت کئی پیرامیٹرز بشمول کیندریہ ودیالیوں کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔ تاہم اس صورتحال کے بعد بھی معاملہ ارکان اسمبلی سمیت وزارت سے متعلق ہونے کی وجہ سے کوئی بھی اس میں الجھنے سے گریز نہیں کر رہا تھا۔

      سب سے پہلے وزیرتعلیم نے اپنے کوٹے کو خود ختم کیا
      بالآخر وزیراعظم نے مداخلت کی اور اس کوٹہ روایت کو ختم کرنے کو کہا۔ اس کے بعد وزیر تعلیم نے خود اپنا کوٹہ ختم کر دیا اور گزشتہ سال ہی اپنے کوٹے سے ایک بھی داخلہ نہیں دیا۔ اس کے ساتھ ہی، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (KVS) کو داخلے سے متعلق خصوصی کوٹہ کا نئے سرے سے جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Scholarship: ’جسٹس ایسے اسکالرشپ‘ کی آخری تاریخ میں توسیع، فاتح کو 2 لاکھ روپے تک کا وظیفہ

      پی ایم کی اس پہل اور وزیر تعلیم کی ہدایات کے بعد کے وی ایس نے حال ہی میں اس کوٹہ پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پورے کوٹے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: