ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Exclusive: امت شاہ نے سیاسی قتل پر کہی بڑی بات، بنگال میں اکثریت سے حکومت بنانے کا دعویٰ

وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) مغربی بنگال کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران امت شاہ اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے نیوز 18 سے بات کی۔ وجے ورگیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ایم سی کے کئی لیڈر ان کے رابطے میں ہیں۔

  • Share this:
Exclusive: امت شاہ نے سیاسی قتل پر کہی بڑی بات، بنگال میں اکثریت سے حکومت بنانے کا دعویٰ
امت شاہ نے سیاسی قتل پر کہی بڑی بات، بنگال میں اکثریت سے حکومت بنانے کا دعویٰ

نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) دو دنوں کے مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔ پروگرام کے دوسرے دن امت شاہ نے ریاست میں ہو رہے سیاسی قتل کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ حکومت بنانے کے بعد ان معاملوں کی پوری جانچ کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست میں اکثریت سے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ (Kailash Vijayvargiya) نے بھی ممتا حکومت کو گھیرا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں سیاسی قتل کو لے کر کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ہم یقینی بنائیں گے کہ ریاست میں محفوظ ماحول ہو اور ایسے معاملوں کی پوری جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہم مکمل اکثریت کی حکومت بنائیں گے۔


کیا ٹی ایم سی میں جاری رہے گا استعفیٰ کا دور


کیلاش وجے ورگیہ نے ممتا حکومت پر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کئی لیڈر ان سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ پارٹی کے قد آور لیڈر اور ممتا حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ شوبھندو ادھیکاری سمیت کئی لیڈران ٹی ایم سی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) آئین کو نہیں مانتی ہیں، اسمبلی انتخابات (Assembly Election) میں ریاست کے عوام انہیں آئین کا مطلب بتا دے گی۔


 امت شاہ کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ فی الحال بنگال کے بیر بھوم ضلع واقع ایک روڈ شو کیا۔ امت شاہ نے روڈ شو میں بڑی تعداد میں بی جے پی کے حامی موجود رہے۔ ہنومان مندر اسٹیڈیم روڈ سے شروع ہوا یہ روڈ شو بولپور سرکل پر ختم ہوا۔

امت شاہ کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ فی الحال بنگال کے بیر بھوم ضلع واقع ایک روڈ شو کیا۔ امت شاہ نے روڈ شو میں بڑی تعداد میں بی جے پی کے حامی موجود رہے۔ ہنومان مندر اسٹیڈیم روڈ سے شروع ہوا یہ روڈ شو بولپور سرکل پر ختم ہوا۔


وزیر اعظم مودی کو ووٹ ترقی کو ووٹ ہوگا

اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کے رائے دہندگان سے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو موقع دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو ملا ووٹ ترقی کے لئے ووٹ ہوگا۔ بیر بھوم ضلع کے بولپور میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں موجود بھیڑ ترنمول کانگریس سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف ناراضگی کا ثبوت تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں بولپور میں کئی روڈ شو دیکھے، میں نے کئی انعقاد بھی کرائے ہیں، لیکن آج جو میں دیکھا رہا ہوں، ویسا پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے’۔ امت شاہ نے کہا کہ ’یہ لوگوں ایک ساتھ آنا بنگال کے لوگوں کی ممتا بنرجی حکومت کے تئیں ناراضگی کو دکھاتا ہے۔ بنگال کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں’۔

امت شاہ کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ فی الحال بنگال کے بیر بھوم ضلع واقع ایک روڈ شو کیا۔ امت شاہ نے روڈ شو میں بڑی تعداد میں بی جے پی کے حامی موجود رہے۔ ہنومان مندر اسٹیڈیم روڈ سے شروع ہوا یہ روڈ شو بولپور سرکل پر ختم ہوا۔ وزیر داخلہ نے اپنے دوسرے دن کے پروگرام کی شروعات صبح 11 بجے وشو بھارتی یونیورسٹی، شانتی نکیتن سے کی تھی۔ یہاں انہوں نے گرو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس کے بعد وہ بنگال کے بیر بھوم واقع وشو بھارتی یونیورسٹی میں ایک ثقافتی پروگرام میں شامل ہوئے۔ انہوں نے اس کے بعد پارول دنگا میں باول نغمہ نگار فیملی کے گھر پر کھانا کھایا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 20, 2020 06:17 PM IST