ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Global AI Summit RAISE 2020: وزیر اعظم مودی نےکہا- ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان بنے اے آئی کے لئےگلوبل ہب

وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ ہندوستان میں ہم نے یہ تجربہ کیا ہے کہ تکنیک، شفافیت اور سروس ڈلیوری میں اصلاح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس انسان کی دانشوری کے لئے اعزاز ہے، جو کہ ٹول اور ٹکنالوجی بنانے میں انسان کی مدد کرتا ہے۔

  • Share this:
Global AI Summit RAISE 2020: وزیر اعظم مودی نےکہا- ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان بنے اے آئی کے لئےگلوبل ہب
AI RAISE 2020 کا آغاز، کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم کریں گے خطاب

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ایک بہت بہترین قدم ہے کہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر کھل کر بات کی جائے۔ تکنیک نے ہمارے کام کرنےکی جگہ کو بدل دیا ہے۔  وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ہم نے یہ تجربہ کیا ہے کہ تکنیک، شفافیت اور سروس ڈلیوری میں اصلاح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس انسان کی دانشوری کے لئے اعزاز ہے، جو کہ ٹول اور ٹکنالوجی بنانے میں انسان کی مدد کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے آئی ڈی سسٹم یونیک آئیڈنٹیٹی سسٹم آدھار، ہمارے پاس سب سے انوویٹیو ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم یوپی آئی ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ابھی کافی ہندوستانی اس میدان میں کام کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں اور بھی لوگ اس علاقے میں کام کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو بڑھا رہا ہے، جس کا مقصد گاوں میں بھی تیز انٹرنیٹ پہنچانا ہے۔ ہم ہندوستان کو اے آئی کے میدان میں گلوبل لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔




امیتابھ کانت اے آئی زندگی کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا

نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر امیتابھ کانت نے کہا، ’ہمیں پورا یقین ہے کہ اے آئی زندگی کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سوشل امپاورمنٹ کے لئے ہندوستان صحت، تعلیم، مالیات، کھیتی اور انتظامیہ میں اے آئی پر مبنی آلات کو تیار کر رہا ہے۔ اپنے ڈیٹا اور انوویشن اسکل کی بدولت ہندوستان دنیا کی اے آئی لیب بن سکتا ہے۔ پروفیسر راج ریڈی نے کہا کہ مکیش امبانی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے گھروں تک فائبر پہنچانے کی شروعات کی۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً 70 کروڑ لوگوں کے پاس انٹرنیٹ پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ گورننس آسان ہوئی۔

مکیش امبانی نے کہا کہ پورا ملک اس ایجنڈا کو نافذ کرنے کے لئے تیار

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس گلوبل سمٹ میں بولنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہ سمٹ وزیر اعظم مودی کے وژن کا ثبوت ہے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کا نوجوان، انڈسٹری اور پورا ملک اس ایجنڈا کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے، جو کہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس کو فروغ دے اور مضبوط اور مسلسل نیا ہندوستان بنانے کے لئے کام کرے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے اور تمام ذرائع بھی تیار ہیں کہ ہندوستان آرٹیفیشل انٹلی جنس کے علاقے میں ورلڈ لیڈر کی طرح کام کرسکے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ڈیٹا آرٹیفیشل انٹلی جنس کے لئے کچا مال ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 07:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading