ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیپال کے وزیراعظم نے پھر کی ہندوستان مخالف بات، کہا- چین کے مقابلے انڈین وائرس خطرناک

نیپال میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے 27 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ملک میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 400 کے پار ہوگئی ہے۔ وزارت صحت اور آبادی کے مطابق، جھاپا میں 9، کپل وستو میں 4، کاٹھمانڈو میں 3 اور سرلاہی ضلع میں 2 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

  • Share this:
نیپال کے وزیراعظم  نے پھر کی ہندوستان مخالف بات، کہا- چین کے مقابلے انڈین وائرس خطرناک
ہندوستان کی سخت مخالفت کے باوجود نیپال کے پارلیمنٹ نے اس نئے سیاسی نقشے کو تازہ ترین کرنے کے لئے آئین میں جمعرات کو ترمیم کردیا۔

نئی دہلی: ہندوستان کے ساتھ سرحد تنازعہ کے درمیان نیپال کا نیا سیاسی نقشہ جاری کرنے سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس نقشے میں لپوکھیل (Lipulekh Road)، کالاپانی (Kalapani Territory) اور لمپیادھرا (Limpiyadhura) کو نیپالی علاقے میں دکھایا گیا ہے۔ اس درمیان نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کورونا وبا کو لے کر ہندوستان کے خلاف ایک بڑا بیان دیا ہے۔ نیپالی زبان میں دیئے گئے اس بیان میں اولی نے کہا کہ ہندوستان سے جو لوگ نیپال لوٹے ہیں، ان میں کورونا کے سنگین علامات ملے ہیں، جبکہ اٹلی اور چین سے لوٹے شہریوں میں کورونا کے معمولی علامات ملے ہیں۔ کے پی شرما اولی کے اس بیان پر فی الحال ہندوستانی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


نیپال میں منگل کو کورونا وائرس سے انفیکشن کے 27 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ملک میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 400 کے پار ہوگئی ہے۔ وزارت صحت اور آبادی کے مطابق، جھاپا میں 9، کپل وستو میں 4، کاٹھمانڈو میں 3 اور سرلاہی ضلع میں 2 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مورانگ، سنسری، بھکت پور، مکاون پور، رامے چھاپ، للت پور، سندھلی، لام جنگ اور نول پارسی میں کووڈ-19 کا ایک ایک مریض ملا ہے۔


نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی کے اس بیان پر فی الحال ہندوستانی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی کے اس بیان پر فی الحال ہندوستانی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


نیپال کے وزارت صحت کے مطابق، اس کے ساتھ ہی نیپال میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 402 ہوگئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ کورونا انفیکشن سے متاثر پائے گئے مریضوں کی عمر 17 سے 42 سال کے درمیان ہے۔ اس میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

ہندوستان نے نیپال کو بھیجی ہیں 23 ٹن ضروری دوائیاں

ہندوستان نے کورونا وبا کے درمیان نیپال کو 23 ٹن ضروری دوائیاں بھیجی ہیں۔ ہندوستان نے جو دوائیاں بھیجی ہیں، ان میں 3.2 لاکھ پیراسیٹامال اور 2.5 لاکھ ہائیڈرو کلوروکین کی ڈوز شامل ہے۔

ہندوستان میں کورونا کے کتنے معاملے

وزارت صحت کی طرف سے دیئے گئے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب تک 106750 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ان میں 61149 ایکٹیو کیس ہیں۔ اب تک 3303 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 42297 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وہیں، ایک غیر ملکی لوٹ چکا ہے۔

First published: May 20, 2020 04:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading