ہندوستان کی بیلسٹک میزائل کے ٹسٹ سے پہلے چین بے چین، بحر ہند میں بھیجا جاسوسی جہاز
ہندوستان کی بیلسٹک میزائل کے ٹسٹ سے پہلے چین بے چین، بحر ہند میں بھیجا جاسوسی جہاز
سمندری راستوں کی جانکاری رکھنے والے پورٹل مرین ٹریفک کے طمابق، یووان وانگ-5 انڈونیشیا کی خلیج سونڈا سے بحرہند میں داخل ہوا ہے۔ یہ اگنی-3 میزائل کی اڑان کے راستے کے بے حد قریب موجود ہے۔
خلیج بنگال میں ہنوستان طویل مسافت کی بیلسٹک میزائل کے ٹسٹ سے پہلے چین کی بے چینی صاف نظر آرہی ہے۔ چین کا جاسوسی جہاز ’یووان وانگ5‘ بحر ہند کے علاقے میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ جہاز مختلف نگرانی اور خفیہ آلات سے لیس ہے۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ بیلسٹک میزائل اور سیٹلائٹ نگرانی کی صلاحیت رکھنے والے چینی جہاز کی آمدورفت پر ہندوستانی بحریہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ملیشیا جارہا تھا۔۔۔ بدل دیا راستہ آسٹریلین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین کا بحری جہاز ’یووان وانگ5‘ پہلے ملیشیا کی طرف بڑھ رہا تھا، پر جیسے ہی میزائل ٹسٹ کے لیے نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) جاری ہوا، یہ مڑکر بحر ہند میں پہنچ گیا۔ میزائل ٹسٹ سے پہلے ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لیے نوٹم جاری کیا جاتا ہے۔ ہندوستان نے جو نوٹم جاری کیا ہے، اس میں 16-15 دسمبر کو 5400 کلومیٹر کی رینج کا ذکر ہے۔ اس فوجی جاسوسی بیڑے کو لے کر چین کی صفائی ہے کہ یہ سمندر کا کھوجی جہاز ہے۔
بحریہ کر رہی ہے نگرانی ہندوستانی بحریہ نے کہا کہ چینی جہاز کی سیٹلائٹ اور جاسوس طیاروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے کہا تھا، چینی مداخلت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن، بحریہ اپنے تزویراتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میزائل کی پرواز کے راستے میں ہے چینی جہاز سمندری راستوں کی جانکاری رکھنے والے پورٹل مرین ٹریفک کے طمابق، یووان وانگ-5 انڈونیشیا کی خلیج سونڈا سے بحرہند میں داخل ہوا ہے۔ یہ اگنی-3 میزائل کی اڑان کے راستے کے بے حد قریب موجود ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔