ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تمل ناڈو: 4 اضلاع میں 19 سے 30 جون تک مکمل لاک ڈاون، وزیراعلیٰ پلانی سوامی کا اعلان

تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملے کے یش نظر راجدھانی چنئی اور اس سے ملحق تین اضلاع میں 19 سے30 جون تک سخت پابندیوں کے ساتھ مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
تمل ناڈو: 4 اضلاع میں 19 سے 30 جون تک مکمل لاک ڈاون، وزیراعلیٰ پلانی سوامی کا اعلان
تمل ناڈو: 4 اضلاع میں 19 سے 30 جون تک مکمل لاک ڈاون

تمل ناڈو: تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملے کے یش نظر راجدھانی چنئی اور اس سے ملحق تین اضلاع میں 19 سے30 جون تک سخت پابندیوں کے ساتھ مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے آج اس سلسلے میں اعلان کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس پر ریاستی کابینہ اور خصوصی طبی پینل کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد لاک ڈاون میں سختی برتنے کا فیصلہ کیا۔


اس سے قبل پیر کو ہیلتھ ایکسپرٹ (طبی ماہرین) کی کمیٹی نے وزیراعلیٰ پلانی سوامی سے کووڈ -19 اور لاک ڈاون کو لے کر بات چیت کی تھی۔ کمیٹی نے وزیراعلیٰ پلانی سوامی کو مشورہ دیا تھا کہ چنئی میں کورونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لئے سخت لاک ڈاون لگائے جانے کی ضرورت ہے۔





وزیراعلیٰ پلانی سوامی نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان میٹنگ میں بات چیت کی بنیاد پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، 2005کے تحت 19 جون کو علی الصبح کی آدھی رات تک 12 روز کا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

واضح رہے کہ چنئی (Chennai) اور اس کے شہر سے باہر کے ریائشی علاقوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھ رہے معاملوں کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مدراس ہائی کورٹ (Madras High court) نے 11 جون کو تمل ناڈو حکومت سے سوال کیا تھا کہ عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کچھ دنوں کے لئے مضافات میں مکمل طور پر لاک ڈاون نہیں کیا جاسکتا۔
First published: Jun 15, 2020 07:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading