چین، پاکستان سے سیکورٹی چیلنجوں پر جائزہ اجلاس، وزیر دفاع بھی کریں گے خطاب

چین، پاکستان سے سیکورٹی چیلنجوں پر جائزہ اجلاس، وزیر دفاع بھی کریں گے خطاب۔ فائل فوٹو ۔

چین، پاکستان سے سیکورٹی چیلنجوں پر جائزہ اجلاس، وزیر دفاع بھی کریں گے خطاب۔ فائل فوٹو ۔

سینئر افسران کو سی ڈی ایس انیل چوہان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ وی آر چودھری بھی خطاب کریں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ہندوستان کی قومی سلامتی اور چین و پاکستان کی جانب سے سیکورٹی چیلنجوں کے پیش نظر فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کی پانچ روزہ میٹنگ پیر کو شروع ہوئی۔ میٹنگ کے پہلے دن فوجی عہدیداروں نے فوج کی جنگی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگے میٹنگ میں 13 لاکھ جوانوں سے لیس فوج کے تجدید نو اور اس میں ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے مصنوعی ذہانت، تربیت، روبوٹکس، ورچوئل رئیلٹی وغیرہ پر بات کی جائے گی۔ 19 اپریل کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ملک کو ہندو راشٹر بتانے پر مدھیہ پردیش میں چھڑا سیاسی گھمسان، جانئے پورا معاملہ

    سینئر افسران کو سی ڈی ایس انیل چوہان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ وی آر چودھری بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوران چین میں سابق سفیر وجے گوکھلے کے ذریعہ ہندوستان اور چین تعلقات کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ سال میں دو بار ہونے والی اس کی پہلی میٹنگ 21 اپریل تک چلے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کوریج کے دوران صحافیوں کی سیکورٹی کیلئے گائیڈلائنز جلد جاری ہو ، وزیراعظم مودی کی ہدایت

    کرناٹک میں نظر آئے گا وزیراعظم مودی اور وزیراعلی یوگی کا جادو، چار مئی کو کارکنان کا جوش بڑھانے پہنچ سکتے ہیں دونوں لیڈران

    پہلی بار اس میٹنگ کا انعقاد ہائبرڈ فارمیٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس میں پہلے روز آرمی کمانڈر اور دیگر اعلیٰ  افسران عملی طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد بقیہ اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کے لیے دہلی آئیں جن مسائل پر تفصیلی غور و خوض کی ضرورت ہے۔ میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے جس میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تنازعہ بھی شامل ہے، جو پچھلے تین سالوں سے جاری ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: