میرے جیسے کنواروں کی ہو خصوصی حوصلہ افزائی ، دو سے زیادہ بچے والوں سے چھینا جائے ووٹنگ کا حق : رام دیو

یوگا گرو سوامی رام دیو اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ بابا رام دیو نے ان کے جیسے کنواروں کی خصوصی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Nov 04, 2018 09:36 PM IST | Updated on: Nov 04, 2018 09:50 PM IST
میرے جیسے کنواروں کی ہو خصوصی حوصلہ افزائی ، دو سے زیادہ بچے والوں سے چھینا جائے ووٹنگ کا حق : رام دیو

رام دیو ۔ فائل فوٹو ۔

یوگا گرو سوامی رام دیو اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ بابا رام دیو نے ان کے جیسے کنواروں کی خصوصی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی رام دیو کا کہنا ہے کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو ووٹنگ کا حق نہیں ملنا چاہئے ۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بابا رام دیو نے کہا کہ اس ملک میں جو میری طرح شادی نہ کرے ، اس کی خصوصی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔ اگر کوئی شادی کرے ، تو اس کو دو سے زیادہ بچے پیدا نہیں کرنا چاہئے ، ایسا کرنے والوں سے ووٹنگ کا حق چھین لینا چاہئے ۔

ہری دوار میں ایک پروگرام میں بولتے ہوئے رام دیو نے مزاقیہ انداز میں کہا کہ پرانے زمانے میں آبادی کم تھی ، تو ویدوں میں 10-10 اولاد پیدا کرنے تک کیلئے کہا گیا ہے ۔ اب جس کے پاس طاقت ہے کر لے نا ۔ 1-2 ان میں سے ہمیں دیدینا ، اب تو ویسے ہی 125 کروڑ سے زیادہ ملک کی آبادی ہے۔

Loading...