ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

15 ریاستوں سے ایم ایس پی پر دھان خرید رہی ہے سرکار ، اب تک صرف پنجاب سے 54.45 فیصدی خریداری

خریف 2020۔21 کیلئے دھان کی خریداری پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، تلنگانہ ، اتراکھنڈ ، تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ ، جموں و کشمیر ، کیرالہ ، گجرات ، آندھر پردیش ، اوڈیشہ ، مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر اور بہار جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں چل رہی ہے ۔

  • Share this:
15 ریاستوں سے ایم ایس پی پر دھان خرید رہی ہے سرکار ، اب تک صرف پنجاب سے 54.45 فیصدی خریداری
15 ریاستوں سے ایم ایس پی پر دھان خرید رہی ہے سرکار ، اب تک صرف پنجاب سے 54.45 فیصدی خریداری

خریف کی بڑی فصل میں شامل دھان کی سرکاری خریداری چالو ہے ۔ پنجاب ، ہریانہ سمیت 15 سے زیادہ ریاستوں میں سرکاری دام ( ایم ایس پی ) پر دھان کی خریداری ہورہی ہے ۔ سرکار نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ملک  بھر میں جتنا دھان خریدا گیا ہے ، اس کا 54.45 فیصدی دھان تو صرف پنجاب سے ہی خریدا گیا ہے ۔ وہیں گیارہ دسمبر تک گزشتہ سال کے مقابلہ تقریبا 60 لاکھ ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری ہوچکی ہے ۔ 40 لاکھ سے زیادہ کسان سرکاری خریداری کا فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔


خریف 2020۔21 کیلئے دھان کی خریداری پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، تلنگانہ ، اتراکھنڈ ، تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ ، جموں و  کشمیر ، کیرالہ ، گجرات ، آندھر پردیش ، اوڈیشہ ، مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر اور بہار جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں چل رہی ہے ۔ گزشتہ سال 308.57 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلہ میں اس سال گیارہ دسمبر 2020 تک کل 372.41  لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے ۔


اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ دھان کی خریداری میں 20.68 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ وہیں اچھی بات یہ ہے کہ کل 372.41 لاکھ میٹرک ٹن کی خداری میں سے صرف پنجاب نے 202.77 لاکھ میٹرک ٹن دھان ایم ایس پی پر بیچے ہیں ، جو کہ کل خریداری کا 54.45 فیصد ہے ۔ اس دوران 70311.78 کروڑ روپے کے ایم ایس پی قیمت  کی خریداری کے ساتھ تقریبا 40.53 لاکھ کسان فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔


سرکار نے اعداد و شمار جاری کرکے بتایا ہے کہ ابھی تک پنجاب ، ہریانہ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، گجرات ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اوڈیشہ اور کرناٹک میں ایم ایس پی کے تحت بیج کپاس کی خریداری کا عمل بھی چل رہا ہے ۔ گیارہ دسمبر 2020 تک 4743142  کپاس کی گانٹھیں خریدی گئی ہیں ، جن کی قیمت 13879.27 کروڑ روپے ہے ۔ اس خریداری سے ابھی تک 9,27,300  کسان فائدہ اٹھاچکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 14, 2020 11:24 AM IST