نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم (RIL 43rd AGM 2020) میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اورچیئر پرسن نیتا امبانی (Chairperson and founder of the Reliance Foundation Nita Ambani) نے ملک میں پھیلے کورونا وائرس (Coronavirus) کے بحران س متعلق کہا، ’لوگوں کی خدمت ہی ہمارا مذہب ہے’۔ ریلائنس نے اس کورونا کے دور میں لوگوں کی مدد کے لئے 100 بیڈ کا ایک اسپتال بنایا ہے۔ انفیکشن سے بچاو کے لئے پی پی ای کٹ اور ماسک بھی تقسیم کئے۔ ساتھ ہی ان سبھی ہیلتھ ورکر (طبی کارکنان) کا بھی شکریہ ادا کیا، جو اس مشکل گھڑی میں ملک کے تعاون کے لئے آگے آئے۔ اس اے جی ایم میں مکیش امبانی نے کئی اہم اعلان کیا۔
ریلائنس فاونڈیشن نے کی اسپتال کی فنڈنگملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں مدد کے لئے ریلائنس انڈسٹریز نے 100 بیڈ کا اسپتال سیٹ اپ کیا ہے۔ کووڈ-19 (COVID-19) کو لے کر ہندوستان کا یہ پہلا ڈیڈیکیٹیڈ ہاسپٹل ہے، جس کی پوری فنڈنگ ریلائنس فاونڈیشن نے کی ہے۔ ان سبھی بیڈ پر ضروری انفرا اسٹرکچر، وینٹیلیٹرس، پیس میکر، ڈائلسس مشین اور ما نیٹرنگ مشین جیسے سبھی بایو میڈیکلپ اکوئپمنٹ لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریلائنس فاونڈیشن مختلف شہروں میں لوگوں کو مفت کھانا دستیاب کرائے گی۔

ریلائنس نے اس کورونا کے دور میں لوگوں کی مدد کے لئے 100 بیڈ کا ایک اسپتال بنایا ہے۔ انفیکشن سے بچاو کے لئے پی پی ای کٹ اور ماسک بھی تقسیم کئے۔
اسپتال میں دیں یہ سہولیاتکمپنی نے اس اسپتال کو 2 ہفتے میں بی ایم سی کے ساتھ مل کر ممبئی میں قائم کیا ہے۔ اس سینٹر میں ایک نیگیٹیو پریشر روم بھی ہے، جو کراس کنٹیمنیشن کو روکنے اور انفیکشن کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سینٹر کے سبھی بیڈ ضروری انفرا اسٹرکچر، بایو میڈیکل اکوئمپنٹ جیسے وینٹیلیٹرس، پیس میکرس، ڈائلسس مشین اور پیشینٹ مانیٹرنگ ڈیوائس سے لیس ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز نے مہاراشٹر کے لودھی ولی میں ایک فلی اکوئپڈ آئیسولیشن سہولیات تیار کی ہے اور اسے تیار ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ کو سونپ دیا گیا تھا۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے ریلائنس فاونڈیشن، ریلائنس ریٹیل، جیو، ریلائنس لائف سائنسیز، ریلائنس انڈسٹریز اور ریلائنس فیملی کے سبھی 6 لاکھ ممبران کی کمبائنڈ اسٹرینتھ کی بنیاد پر COVID-19 کے خلاف ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ اس ایکشن پلان میں کمپنی کی ہر سبسڈائری کے رول کو طے کیا گیا ہے۔ آرائی ایل نے کووڈ-19 مریضوں کے لئے ایک ڈیڈیکیٹیڈ اسپتال تیار کیا ہے۔
ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹڑیز کے پاس ہی ہے۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔