ہوم » نیوز » معیشت

Reliance AGM 2021 : مکیش امبانی نے سعودی ارامکو کے چیئرمین کو ریلائنس کے بورڈ میں کیا شامل

Reliance AGM 2021 : یاسر الرمیان کے بورڈ میں شمولیت کا اعلان ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کیا ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ یاسر الرمیان ریلائنس کے بورڈ میں شامل ہوگئے ہیں اور اسی کے ساتھ ریلائنس کا انٹرنیشنلائزیشن شروع ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
Reliance AGM 2021 : مکیش امبانی نے سعودی ارامکو کے چیئرمین کو ریلائنس کے بورڈ میں کیا شامل
Reliance AGM 2021 : مکیش امبانی نے سعودی ارامکو کے چیئرمین کو ریلائنس کے بورڈ میں کیا شامل

ممبئی : جمعرات کو ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ہوئی ۔ اس کے دوران ریلائنس انڈسٹریز نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ میں سعودی ارامکو کے چیئرمین یاسر الرمیان کو شامل کرلیا گیا ہے ۔ یاسر آزاد ڈائریکٹر کے طور پر کمپنی کے بورڈ میں شامل کئے گئے ہیں ۔ الرمیان کے بورڈ میں شمولیت کا اعلان ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کیا ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ یاسر الرمیان ریلائنس کے بورڈ میں شامل ہوگئے ہیں اور اسی کے ساتھ ریلائنس کا گلوبلائزیشن شروع ہوگیا ہے ۔


بتادیں کہ 2019 کی سالانہ جنرل میٹنگ میں ریلائنس نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئل ٹو کیمیکل بزنس میں 20 فیصد حصہ داری سعودی ارامکو کو فروخت کرے گی ۔ اس معاملہ میں گجرات کے جام نگر کی دو آئل ریفائنریز اور پیٹروکیمیکل ایسٹس شامل ہیں ۔


کنسولیٹیڈ ریوینیو تقریبا 540000 کروڑ


مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں تین اعشاریہ دو چار لاکھ کروڑ روپے ایکیوٹی کیپٹل حاصل کئے ہیں ۔ ہم اس بات سے خوش ہیں کہ ہمارے ریٹیل شیئر ہولڈرس کو رائٹس ایشو سے چار گنا ریٹرن ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر آئی ایل کا کنسولیٹیڈ ریوینیو تقریبا 540000 کروڑ روپے ہے ۔ ہمارا کنزیومر بزنس کافی تیزی سے بڑھا ہے ۔

بزنس اور فائنانس امید سے بھی زیادہ

مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ سال اے جی ایم سے اب تک ہمارا بزنس اور فائنانس امید سے بھی زیادہ بڑھا ہے ، لیکن ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے اس مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کیلئے کئی کوششیں کی ہیں ۔ ریلائنس کنبہ نے کورونا کے وقت میں بہترین کام کیا ہے ، جس سے آج ہمارے فاونڈنگ چیئرمین دھیرو بھائی امبانی ہم پر فخر کررہے ہوں گے ۔

گرین اینرجی پلان

مکیش امبانی نے کمپنی کے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا ۔ جام نگر میں 5000 ایکڑ میں دھیرو بھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس بزنس میں 60000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

جیو کا پرفارمنس بہتر

مکیش امبانی نے کہا کہ کورونا وائرس قہر کے باوجود جیو کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔ جیو پہلی ایسی کمپنی بنی ہے جو چین کو چھوڑ دیں تو کسی ایک ملک میں 40 کروڑ سے زیادہ اس کے پاس سبسکرائبرس ہیں ۔ اس وجہ سے جیو آج دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل ڈیٹا ہینڈل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 04:11 PM IST