ہوم » نیوز » وطن نامہ

میڈیکل آکسیجن کو لے کر ریلائنس کی پہل کا سپریم کورٹ میں کیا گیا خیرمقدم ، مکیش اور نیتا امبانی خود کررہے ہیں نگرانی

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن اور بانی نیتا امبانی خود گروپ کی جانب سے کورونا کے خلاف کی جارہی پہل کی نگرانی کررہے ہیں ۔

  • Share this:
میڈیکل آکسیجن کو لے کر ریلائنس کی پہل کا سپریم کورٹ میں کیا گیا خیرمقدم ، مکیش اور نیتا امبانی خود کررہے ہیں نگرانی
میڈیکل آکسیجن کو لے کر ریلائنس کی پہل کا سپریم کورٹ میں کیا گیا خیرمقدم ، مکیش اور نیتا امبانی خود کررہے ہیں نگرانی

نئی دہلی : ملک اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کو جھیل رہا ہے ، جس کی وجہ سے آکسیجن کی مانگ بہت بڑھ گئی ہے اور اس کی قلت بھی شروع ہوگئی ہے ۔ وہیں کورونا وائرس انفیکسن کے خلاف لڑائی میں ریلائنس انڈسٹریز نے بڑی پہل کی ہے ۔ دراصل ریلائنس انڈسٹریز نے اپنے جام نگر ریفائنری کے ذریعہ مختلف ریاستوں کو لیکویڈ میڈیکل آکسیجن یعنی ایل ایم او کی سپلائی کی ہے ۔


وہیں ریلائنس کی پہل کا سپریم کورٹ میں خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ ایک معاملہ کی سماعت کے دوران جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے ساتھ ایڈیشنل سکریٹری سمیتا واڈرا نے کہا کہ ایک ایڈمنسٹریٹر کے طور پر میرے لئے ایک آنکھ کھولنے والا ہے کہ کیسے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے جام نگر ریفائنری کیلئے ایل ایم او کا پروڈکشن کیا اور اب یہ 700 میٹرک ٹن مزید بڑھ گیا ہے ۔




مکیش اور نیتا امبانی ذاتی طور پر کررہے ہیں راحت کاموں کی نگرانی

دوسری جانب ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن اور بانی نیتا امبانی خود گروپ کی جانب سے کورونا کے خلاف کی جارہی پہل کی نگرانی کررہے ہیں ۔ معاملہ کی جانکاری رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ مکیش امبانی نے گروپ کی میگا ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں چل رہے کووڈ 19 راحت کاموں کا نجی طور پر جائزہ لینے کیلئے اتوار کو دیر رات جام نگر کیلئے اڑان بھی ۔

آر آئی ایل نے 100 ٹن فی دن سے 700 ٹن فی دن تک میڈیکل گریڈ آکسیجن کا پروڈکشن کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا ہے ۔ بڑھتی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے اس کو اگلے ہفتہ تک 1100 ٹن فی دن تک بڑھایا جائے گا ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 30, 2021 05:39 PM IST