Rising India Summit 2023: راہل گاندھی کبھی ساورکر نہیں ہوسکتے، کانگریس لیڈر سات معاملات میں ضمات پر: انوراگ ٹھاکر
Rising India Summit 2023: راہل گاندھی کبھی ساورکر نہیں ہوسکتے، کانگریس لیڈر سات معاملات میں ضمات پر: انوراگ ٹھاکر
Rising India Summit 2023: انوراگ ٹھاکر نے نیٹ ورک 18 کے پروگرام 'رائزنگ انڈیا سمٹ 2023' میں کہا کہ 'وہ (راہل گاندھی) ساورکر کیا... کچھ نہیں بن سکتے ہیں، راہل کبھی ساورکر نہیں ہو سکتے۔ نہرو جی معافی مانگ کر جیل سے باہر آئے تھے۔ انہوں نے 2018 میں بھی معافی مانگی تھی، پھر کہتے ہیں گاندھی معافی نہیں مانگتا۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کبھی بھی ویر ساورکر کی جگہ نہیں لے سکتے۔ دراصل بی جے پی نے راہل گاندھی پر برطانیہ کے دورے کے دوران ہندوستان کو 'بدنام' کرنے کا الزام لگایا تھا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر لوک سبھا کے سابق ممبر نے کہا کہ وہ ساورکر نہیں ہیں اور معافی نہیں مانگیں گے۔
انوراگ ٹھاکر نے نیٹ ورک 18 کے پروگرام 'رائزنگ انڈیا سمٹ 2023' میں کہا کہ 'وہ (راہل گاندھی) ساورکر کیا... کچھ نہیں بن سکتے ہیں، راہل کبھی ساورکر نہیں ہو سکتے۔ نہرو جی معافی مانگ کر جیل سے باہر آئے تھے۔ انہوں نے 2018 میں بھی معافی مانگی تھی، پھر کہتے ہیں گاندھی معافی نہیں مانگتا۔ خیال رہے کہ 23 مارچ کو راہل گاندھی کو گجرات کی سورت کی ایک عدالت نے ان کے 'مودی کنیت' کے تبصرہ سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمہ میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ایک دن بعد انہیں اس کیس میں سزا سنائے جانے کی تاریخ سے لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے مبینہ طور پر اپریل 2019 میں کولار میں یہ تبصرہ کیا تھا۔
انوراگ ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے الزامات پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیجریوال پر ہنسی بھی آتی ہے اور رونا بھی، ان کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے ہوا۔ اپنی بیٹی کی قسم کھائی تھی کہ وہ کبھی سیاست میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں کجریوال کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ انہوں نے جو اسمبلی میں کہی ہیں، وہ باتیں چوراہے پر آکر بولیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو کھلے اجلاس میں بول کر دیکھیں، آپ بھی جیل جائیں گے… اگر آپ جھوٹے حقائق رکھیں گے تو کوئی بھی مقدمہ درج کرائے گا۔ جن کو وہ ایمانداری کے سرٹیفکیٹ دے رہے تھے وہ جیل میں ہیں۔ شراب گھوٹالہ کے کنگ پنگ اروند کیجریوال ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔