کیا جمہوریت خطرے میں ہے؟ امت شاہ کا جواب: گاندھی فیملی پر آنچ آتی ہے تو ایسے سوال کیوں اٹھتے ہیں ....
کیا جمہوریت خطرے میں ہے؟ امت شاہ کا جواب: گاندھی فیملی پر آنچ آتی ہے تو ایسے سوال کیوں اٹھتے ہیں ....
Rising India 2023: مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیصلہ ہوا ہے ۔ کئی ممبران پارلیمنٹ اس کی وجہ سے رکنیت گنوا چکے ہیں ۔ سزا پر راہل گاندھی نے اب تک اپیل نہیں کی ہے ۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت ختم ہونے کے معاملہ پر کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا ۔ رائزنگ انڈیا سمٹ کے پلیٹ فارم پر نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے خاص بات چیت میں وزیر داخلہ نے کہا کہ راہل گاندھی سے پہلے پارلیمنٹ کے کئی دیگر اراکین کی بھی رکنیت گئی، لیکن تب یہ سوال نہیں اٹھا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب لالو یادو ، جے للتا ڈسکوالیفائی ہوئیں تب جمہوریت خطرے میں نہیں تھی کیا؟ صرف راہل گاندھی کے ساتھ یہ ہوا تو ہی جمہوریت خطرے میں نظر آرہی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ راہل گاندھی کے معاملہ میں قانون کے مطابق کام کیا گیا ہے ۔ کانگریس لوگوں میں افواہ پھیلانے کا کام کررہی ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیصلہ ہوا ہے ۔ کئی ممبران پارلیمنٹ اس کی وجہ سے رکنیت گنوا چکے ہیں ۔ سزا پر راہل گاندھی نے اب تک اپیل نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بدلے کی سیاست کے تحت نہیں کی گئی ہے ۔ کانگریس اس معاملہ پر جھوٹ پھیلانے کا کام کرری ہے ۔ وہیں کرناٹک الیکشن کو لے کر امت شاہ نے کہا کہ میں کرناٹک میں نو مرتبہ جاچکا ہوں ۔ وہاں ہم مکمل اکثریت کے ساتھ سرکار بنانے جارہے ہیں ۔ امت شاہ نے کہا کہ ہم واضح اکثریت سے وہاں سرکار بنانے جارہے ہیں ۔ بی جے پی نے یدی یورپا کی سینئریٹی کو کبھی سوال نہیں کیا ۔ ہماری پارٹی میں سینئر لیڈروں کا احترام ہے ۔ یدی یورپا ہمارے اسٹار کمپینر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بومئی جی کے کام کو عوام نے سراہا ہے ، کرناٹک کے عوام ڈبل انجن کی سرکار چاہتے ہیں ۔
کرناٹک میں بی جے پی امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کرنے کے سوال پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جے ڈی ایس میں ایک فیملی بیٹھ جاتی ہے ، اس لئے فیصلہ ہوجاتا ہے، کانگریس میں کئی فیملیاں بیٹھ جاتی ہیں تو فیصلہ ہوجاتا ہے، ہم کارکنان سے تبادلہ خیال کرکے فیصلہ کرتے ہیں، اس لئے ہم لوگ تھوڑے سست ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔