Rising India Summit 2023: کرناٹک الیکشن میں بی جے پی اکثریت سے جیتے گی، ریزرویشن پر سیاست کررہی کانگریس: دھرمیندر پردھان

Rising India Summit 2023: کرناٹک الیکشن میں بی جے پی اکثریت سے جیتے گی، ریزرویشن پر سیاست کررہی کانگریس: دھرمیندر پردھان

Rising India Summit 2023: کرناٹک الیکشن میں بی جے پی اکثریت سے جیتے گی، ریزرویشن پر سیاست کررہی کانگریس: دھرمیندر پردھان

Rising India Summit 2023: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بدھ کو 'رائزنگ انڈیا سمیلن 2023' میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ بی جے پی کرناٹک انتخابات 2023 میں اکثریت سے جیتے گی اور لوگوں نے بومئی حکومت کی ریزرویشن پالیسی کو قبول کر لیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بدھ کو 'رائزنگ انڈیا سمیلن 2023' میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ بی جے پی کرناٹک انتخابات 2023 میں اکثریت سے جیتے گی اور لوگوں نے بومئی حکومت کی ریزرویشن پالیسی کو قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اس میں کوئی اگر مگر نہیں ہے کہ بی جے پی کرناٹک میں مکمل اور واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ ریاستوں میں وزیر اعظم مودی کا اثر بہت مضبوط ہے۔ شمال مشرق کے انتخابات نے ظاہر کردیا کہ بی جے پی کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے۔

    بتادیں کہ الیکشن کمیشن نے آج دن میں ہی اعلان کیا ہے کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ایک ہی مرحلے میں 10 مئی کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ اس الیکشن کو 2024 لوک سبھا الیکشن سے پہلے بی جے پی بمقابلہ کانگریس انتخابی جنگ کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم سمجھا جا رہا ہے۔ 1985 کے بعد سے کسی بھی سیاسی جماعت نے ریاست میں لگاتار مینڈیٹ حاصل نہیں کیا ہے اور بی جے پی اس تاریخ کو پھر سے لکھنے اور اپنے جنوبی گڑھ کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

    کرناٹک میں پارٹی کے انچارج دھرمیندر پردھان نے کہا کہ کرناٹک نے 2004 سے معلق اسمبلی دی ہے، لیکن میں اس مرتبہ کرناٹک میں جس طرح کا ماحول دیکھ رہا ہوں، اس کے حساب سے میں کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی کرناٹک میں اکثریت کے ساتھ لوٹے گی ۔ 2014 کے بعد آئے مودی ٹرینڈ کو سمجھنا چاہئے۔ 2019 نے پرو انکمبنسی (اقتدار مخالف لہر) کی اہمیت کو ثابت کر دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے تریپورہ میں مسلسل جیت حاصل کی ہے۔ ہمیں ناگالینڈ میں جیت ملی۔ مودی کی برانڈ ویلیو اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا اور موجودہ وزیراعلی بومئی کے کام کو کرناٹک میں پسند کیا جا رہا ہے۔ ریزرویشن کو لے کر سیاست پر کانگریس کو گھیرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ جنوبی ہند کی ریزرویشن پالیسی الگ ہے اور کانگریس خفیہ طور پر اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: Rising India Summit 2023: امریکہ میں ہندوستانی سفارتخانہ پر حملہ کو لے کر وزیر خارجہ سخت


    یہ بھی پڑھئے: وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا : روس یوکرین جنگ کے بعد اب دنیا مشکل جگہ بن گئی ہے



    کانگریس کے اس الزام پر کہ راہل گاندھی پر کرناٹک انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے، دھرمیندر پردھان نے کہا کہ راہل گاندھی کو نکالے جانے کا فیصلہ 13 مئی کو آئے گا۔ راہل گاندھی کے بیان پر بی جے پی کی طرف سے چلائی گئی مہم کے سوال پر مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے او بی سی برادری کی توہین کی ہے اور چونکہ یہ ایک جرم ہے، اس لئے ان پر مقدمہ ہوا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: