Rising India Summit 2023: امریکہ میں ہندوستانی سفارتخانہ پر حملہ کو لے کر وزیر خارجہ سخت، کہی یہ بڑی بات
Rising India Summit 2023: امریکہ میں ہندوستانی سفارتخانہ پر حملہ کو لے کر وزیر خارجہ سخت، کہی یہ بڑی بات
Rising India Summit 2023: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں پر حملے کو لے کر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ اگر آپ آزادی اظہار کے نام پر اس طرح کے حملوں کی اجازت دیتے ہیں تو آپ کو بھی نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں پر حملے کو لے کر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ اگر آپ آزادی اظہار کے نام پر اس طرح کے حملوں کی اجازت دیتے ہیں تو آپ کو بھی نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ہم ہندوستان میں امریکی سفیر کو 100 فیصد پیار سے سمجھائیں گے۔‘‘
دراصل علاحدگی پسند سکھ 25 مارچ کو واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے کے قریب جمع ہوگئے تھے اور امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور سرعام دھمکیاں دیں۔ احتجاجی مقام پر کچھ مظاہرین کو دوسرے مظاہرین کو تشدد میں شامل ہونے اور عمارت کی کھڑکیوں اور شیشے توڑنے کیلئے اکساتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں 19 مارچ کو خالصتان کے حامی مظاہرین کے ایک گروپ نے سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔ نیوز 18 نیٹ ورک کے دو روزہ مارکی لیڈر شپ کانکلیو 'رائزنگ انڈیا سمیلن 2023' میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر جاری کشیدگی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ '2020 میں چین نے اپنی فوج ہندوستانی علاقے میں داخل کی اور ہم نے اس کا مقابلہ کیا۔ جب میں اپنے ہم منصب سے ملا تو انہوں نے اتفاق کیا کہ یہ ایک خطرناک صورتحال تھی۔
انہوں نے مزید کہا: ’’ہم (ہندوستان اور چین) نے جو کچھ بھی کیا وہ آپسی اور مساوی سلامتی پر مبنی تھا، یہ کام ابھی نامکمل ہے، ہم اس پر کام جاری رکھیں گے۔‘‘ مرکزی وزیر ایس جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے جی 20 میٹنگ کے دوران چین کے نئے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی اس مسئلے پر بات کی تھی ۔
'رائزنگ انڈیا کے پلیٹ فارم پر جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان روس اور یوکرین کے درمیان امن ساز کا کردار ادا کرے گا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر جب بھی ممکن ہو سکے گا، اگر ہم مدد کر سکتے ہیں، تو ہم کریں گے۔ ضرور کریں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔