Rising India Summit 2023: رائزنگ انڈیا کے منچ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا - گزشتہ 9 سالوں میں آزادی کے بعد سب سے زیادہ کام ہوا ہے۔ 2047 تک ہم دنیا میں پہلے نمبر پر ہوں گے۔ رائزنگ انڈیا کے پلیٹ فارم پر نیٹ ورک 18 گروپ کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے۔ 9 سالوں میں سی بی آئی کے تحت 5000 کیس درج کئے۔ کانگریس 500 بھی نہیں کر پائی ہے۔
وہیں مودی سرنیم تنازعہ پر سوال کئے جانے پر رائزنگ انڈیا کے اسٹیج پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ، راہل گاندھی کے معاملے میں قانون کے مطابق کام کیا گیا ہے۔ رائزنگ انڈیا کے پلیٹ فارم پر نیٹ ورک 18 گروپ کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، راہل گاندھی کے خلاف جو کارروائی ہوئی ہے اس میں بدلے کی سیاست کے چلتے کام نہیں ہوا ہے۔ کانگریس عوام میں بھرم پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ رائزنگ انڈیا کے اسٹیج پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید بتایا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق لیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ارکان اسمبلی اپنی رکنیت کھو چکے ہیں۔ راہل گاندھی نے ابھی تک سزا کے خلاف اپیل نہیں کی ہے۔
بی جے پی نے کرناٹک انتخابات کی فہرست کیوں جاری نہیں کی؟مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کرناٹک میں امیدواروں کی فہرست جاری نہ کرنے پر کہا – جے ڈی ایس میں ایک کنبہ بیٹھ جاتا ہے، اس لیے فیصلہ ہوجاتا ہے۔ اگر کانگریس میں کئی خاندان بیٹھ جائیں تو فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ہم کارکنوں سے بات چیت کے بعد فیصلہ کرتے ہیں، اس لیے ہم قدرے سست ہیں۔
عدالت نے میرے خلاف تمام مقدمات کو خارج کر دیا: وزیر داخلہ امت شاہرائزنگ انڈیا کے پلیٹ فارم پر نیٹ ورک 18 گروپ کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ میرے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے تمام مقدمات کو خارج کر دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بولے، میں طاقت کے غلط استعمال کا متاثر ہوں، میرے خلاف فسادات کے فرضی کیس بنائے گئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔