Rising India Summit 2023: وزیراعظم مودی کے فیصلہ کی وجہ سے جموں و کشمیر نے اچھے کیلئے بدلاو دیکھا ہے: منوج سنہا
Rising India Summit 2023: وزیراعظم مودی کے فیصلہ کی وجہ سے جموں و کشمیر نے اچھے کیلئے بدلاو دیکھا ہے: منوج سنہا
Rising India Summit 2023 : جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ وزیراعظم مودی کے فیصلے لینے کی طاقت کی وجہ سے جموں و کشمیر آج اچھے بدلاو کو دیکھ پا رہا ہے ۔
نئی دہلی : جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ وزیراعظم مودی کے فیصلے لینے کی طاقت کی وجہ سے جموں و کشمیر آج اچھے بدلاو کو دیکھ پا رہا ہے ۔ انہوں نے نیٹ ورک 18 کے پروگرام رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 میں کہا کہ وزیراعظم مودی کی فیصلہ لینے کی صلاحیت کی وجہ سے جموں و کشمیر نے اچھے کیلئے بدلاو دیکھا ہے ۔ ای گورننس اور یو ٹی رینکگ کے معاملہ میں جموں و کشمیر نمبر ون ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کھلے میں قضائے حاجت سے سو فیصد پاک ہے ۔ ڈور ٹو ڈور گاربج کلیکشن ہورہا ہے ۔ کشمیر میں جل جیون مشن کوریج 58 فیصد سے زیادہ پہنچ چکا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹیکس ریونیو میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال اب تک 19 لاکھ ٹرانزیکشنز ہو چکے ہیں، جب کہ پچھلے سال یونین ٹیریٹری میں روزانہ 12 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئے تھے۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان اور دنیا بھر کے سرمایہ کار جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں… ہر روز ایک نئی صنعت شروع ہو رہی ہے۔ 5 اگست 2019 جموں و کشمیر کے لئے تاریخی ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ اب تصویریں بدل دی گئی ہیں۔ ماحول واضح طور پر بدل گیا ہے اور آپ اسے محسوس کر سکتے ہیں… سیاحوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پہلے جموں و کشمیر میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ روزانہ 700 کلومیٹر ہوتی تھی، آج یہ 7000 کلومیٹر ہوتی ہے۔ پہلے روزانہ 6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہوتی تھی، اب 20 کلومیٹر روزانہ کی جا رہی ہے۔ اسکول بند نہیں ہوتے، کھلتے ہیں۔ سنیما ہال کھل رہے ہیں۔ اب پتھراؤ ماضی کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگ بھی ترقی چاہتے ہیں۔ میں اس کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو دیتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ 2047 کا جموں و کشمیر ہندوستان کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے معاملہ میں ملک کی کسی دوسری ریاست سے پیچھے نہ رہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔