Rising India Summit 2023: جموں وکشمیر میں اب اسکول بند نہیں ہوتے، سنیما ہال کھل رہے ہیں، پتھراو ماضی کی باتیں: منوج سنہا

Rising India Summit 2023: جموں وکشمیر میں اب اسکول بند نہیں ہوتے، سنیما ہال کھل رہے ہیں، پتھراو ماضی کی باتیں: منوج سنہا

Rising India Summit 2023: جموں وکشمیر میں اب اسکول بند نہیں ہوتے، سنیما ہال کھل رہے ہیں، پتھراو ماضی کی باتیں: منوج سنہا

Rising India Summit 2023 : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر 14 بچوں کیلئے ایک استاد ہے، جو کہ قومی اوسط سے بہتر ہے۔ جموں و کشمیر میں 30 سال بعد سنیما ہال شروع ہوئے ہیں ، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں ہم ملک کے ٹاپ پرفارمنس کرنے والوں میں سے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر 14 بچوں کیلئے ایک استاد ہے، جو کہ قومی اوسط سے بہتر ہے۔ جموں و کشمیر میں 30 سال بعد سنیما ہال شروع ہوئے ہیں ، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں ہم ملک کے ٹاپ پرفارمنس کرنے والوں میں سے ہیں ۔ انہوں نے نیٹ ورک 18 کے پروگرام رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 میں مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 2047 کا جموں و کشمیر ہندوستان کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے معاملہ میں ملک کی کسی دیگر ریاست سے پیچھے نہ رہے۔

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اب اسکول بند نہیں ہوتے، کھلتے ہیں۔ سنیما ہال کھل رہے ہیں۔ اب پتھراؤ ماضی کی بات ہے۔ پہلے جموں و کشمیر میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ روزانہ 700 کلومیٹر ہوتی تھی، آج یہ 7000 کلومیٹر ہوتی ہے۔ پہلے روزانہ 6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہوتی تھی، اب 20 کلومیٹر روزانہ کی جا رہی ہے۔

    لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹیکس ریونیو میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال اب تک 19 لاکھ ٹرانزیکشنز ہو چکے ہیں، جب کہ پچھلے سال یونین ٹیریٹری میں روزانہ 12 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کھلے میں قضائے حاجت سے سو فیصد پاک ہے ۔ ڈور ٹو ڈور گاربج کلیکشن ہورہا ہے ۔ کشمیر میں جل جیون مشن کوریج 58 فیصد سے زیادہ پہنچ چکا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے : خواتین مردوں سے کم نہیں بلکہ ان سے بہتر کام کرتی ہیں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ


    یہ بھی پڑھئے: والد کے ذریعے جنسی زیادتی پر خوشبو سندر نے کہا، دھمکی ملی تھی کہ ماں کو تکلیف ہوگی



    منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی ترقی چاہتے ہیں۔ میں اس کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو دیتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ 2047 کا جموں و کشمیر ہندوستان کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے معاملہ میں ملک کی کسی دوسری ریاست سے پیچھے نہ رہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: