سڑک وٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں ہائیڈروجن پاور سے بسیں چلا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان الیکٹرولائزر بنانے میں پہلے نمبر پر ہے۔ دراصل اسی کے ذریعے ہائیڈروجن کو پانی سے الگ کیا جاتا ہے۔ وہ نیوز 18 نیٹ ورک کے مشہور دو روزہ مارکی لیڈر شپ کنکلیو 'رائزنگ انڈیا سمیلن 2023' میں بول رہے تھے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہائیڈروجن ایندھن کے استعمال سے ہم مسافروں کو 2 گھنٹے میں دہلی سے ہریدوار پہنچا دیں گے، جس سے لوگوں کا ہوائی جہاز پر انحصار کم ہو جائے گا۔
نتن گڈکری نے مزید کہا، 'دہلی میں کچرے کے دو پہاڑ بنائے گئے ہیں، اس کی تبدیلی کا کام ہو چکا ہے۔ ہم نے کچرے کو ری سائیکل کر کے ہائی ویز بنانے کا کام کیا ہے۔" "رائزنگ انڈیا" کے پلیٹ فارم پر انہوں نے کہا، "وہ دن دور نہیں جب ہر جگہ ہائیڈروجن ایندھن کا استعمال کیا جائے گا اور جلد ہی ہم ایندھن درآمد نہیں بلکہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا، "ہم نے آر ٹی اوز میں تمام عمل کو آن لائن کر دیا ہے، لوگوں میں بیداری بڑھ رہی ہے اور وہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، 'دہلی سے جے پور تک الیکٹرک ہائی وے بنا رہے ہیں، اس کا عمل جاری ہے۔ الیکٹرک بس ڈیزل بس سے سستی ہوگی، ہم 25 ٹکٹ کی قیمت پر کام کرکے بھی منافع کما سکتے ہیں۔ ' رائزنگ انڈیا کے منچ پر ' مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا، 'جنوب کی نقل و حمل کو چھوڑ کر ملک کی تمام ریاستوں کی سرکاری ٹرانسپورٹ خسارے میں ہے۔ ہارن کے علاوہ بس میں سب آواز کرتا ہے۔ آنے والے وقت میں ہم ٹکٹ ادا کرنے کا کام بھی اسکیننگ کی بنیاد پ کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Rising India Summit 2023: 'مودی سرنیم' تنازعہ ایس جےشنکر کا ردعمل، کہا، راہل گاندھی نے...UPIچارج کو لیکر NPCIکی وضاحت، بینک اکاؤنٹ یا والیٹ کےذریعےلین دین کیلئےنہیں دینی ہوگی فیس
'ہم نے زوجیلا ٹنل میں 5000 کروڑ بچائے'
آپ کو کانگریس کی طرف سے کبھی پیشکش نہیں ہوئی؟ اس کے جواب میں نتن گڈکری نے کہا، 'پی ایم نریندر مودی کہتے ہیں سب کا ساتھ، سب کا وکاس۔ میں اپوزیشن کے پروجیکٹ کو بھی سراہتا ہوں لیکن پارٹی کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑ سکتا۔ عوام کام دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔ ہم نے زوجیلا ٹنل میں 5000 کروڑ کی بچت کی ہے۔ اچھے کام کی ہر کوئی حمایت کرتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔