Rising India Summit 2023:مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا دعویٰ، یو پی اے دور میں پی ایم مودی کو پھنسانے کے لیے CBI کا بنایا تھا دباو

Rising India Summit 2023:مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا دعویٰ، یو پی اے دور میں پی ایم مودی کو پھنسانے کے لیے CBI کا بنایا تھا دباو

Rising India Summit 2023:مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا دعویٰ، یو پی اے دور میں پی ایم مودی کو پھنسانے کے لیے CBI کا بنایا تھا دباو

Rising India Summit 2023: رائزنگ انڈیا کے پلیٹ فارم پر امیت شاہ نے کہا، مجھے فسادات میں پھنسانے کی کوشش ہوئی۔ فسادات میں شامل ہونے کا کیس ہوا، لیکن کچھ نہیں نکلا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    Rising India Summit 2023: رائزنگ انڈیا کے پلیٹ فارم پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس کی قیاددت والی یو پی اے حکومت کے دوران مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے گجرات میں مبینہ فرضی انکاونٹر کے معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی کو پھنسانے کے لیے مجھ پر دباو ڈالا تھا۔

    رائزنگ انڈیا سمٹ کے پلیٹ فارم پر نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے خاص بات چیت میں وزیر داخلہ نے اپوزیشن کی جانب سے لگائے گئے الزام سے جڑے سوال پر یہ بات کہی کہ نریندر مودی حکومت انہیں (اپوزیشن) نشانہ بنانے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا، ہم حکومت کی زیادتی کے شکار ہیں۔ میرے اوپر فرضی انکاونٹر کا جھوٹا کیس کیا گیا۔ مودی کا نام لینے کے لیے دباو بنایا گیا۔ 90 فیصدی سوال میں کہا گیا کہ مودی کا نام لے لو تو چھوڑ دیں گے۔ مودی کے خلاف ایک ریاست نے ایس آئی ٹی بنائی، لیکن ہم نے کبھی ہائے توبہ نہیں کیا۔

    مجھے فسادات میں پھنسانے کی کوشش ہوئی، کیس درج ہوا

    امیت شاہ نے کہا، مجھے فسادات میں پھنسانے کی کوشش ہوئی۔ فسادات میں شامل ہونے کا کیس ہوا، لیکن کچھ نہیں نکلا۔ ہم نے کوئی کالے کپڑے پہن کر احتجاج نہیں کیا۔ ممبئی عدالت میں کیس لے گئے۔ وہاں عدالت نے مقدمے کو سیاسی سے متاثر بتایا۔ کانگریس کو خوداحتساب کرنا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کیا جمہوریت خطرے میں ہے؟ امت شاہ کا جواب: گاندھی فیملی پر آنچ آتی ہے تو ایسے سوال ....

    یہ بھی پڑھیں:

    آرڈیننس کر سکتا تھا مدد

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ گاندھی ہی تھے جنہوں نے پچھلی یو پی اے حکومت کے دوران ایک آرڈیننس پھاڑ دیا تھا جو اب ان کی مدد کر سکتا تھا۔ یہ ملک کا قانون ہے کہ جو بھی عدالت سے سزا یافتہ ہو وہ پارلیمنٹ یا قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہو جاتا ہے۔ کانگریس میں کئی بڑے وکیل ہیں اور ان میں سے کچھ راجیہ سبھا کے ممبر بھی ہیں، انہیں قانونی مسائل پر گاندھی کو مشورہ دینا چاہیے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: