پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے تشویش کا اظہار کیا ، کہی یہ بڑی بات
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے درآمداتی ملکوں کی تنظیم (اوپی کے) نے پیداوار کا جو اندازہ لگایا تھا ، اس میں بھی کمی آنے کا امکان ہے ، جس سے تشویش مزید بڑھ رہی ہے ۔
- UNI
- Last Updated: Feb 20, 2021 10:32 PM IST

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے تشویش کا اظہار کیا ، کہی یہ بڑی بات
چنئی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو شدید مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ صارفین کو راحت دلانے کیلئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو بات کرنی چاہئے ۔ سیتارمن نے یہاں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھ رہی قیمتوں کو لے کر کہا کہ یہ ایک شدید مسئلہ ہے اور قیمتوں میں کمی کے علاوہ کوئی بھی جواب لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتا ۔ صارفین کےلئے خوردہ ایندھن کی قیمت میں کمی لانے کےلئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو بات کرنی چاہئے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے درآمداتی ملکوں کی تنظیم (اوپی کے) نے پیداوار کا جو اندازہ لگایا تھا ، اس میں بھی کمی آنے کا امکان ہے ، جس سے تشویش مزید بڑھ رہی ہے ۔ تیل کی قیمت پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے ۔ اسے تکنیکی طورپر آزاد کردیا گیا ہے ۔ تیل کمپنیاں خام تیل درآمدات کرتی ہیں ، ریفائن کرتی ہیں اور بیچتی ہیں ۔
#WATCH: Finance Minister Nirmala Sitharaman speaks on fuel price hike, "It's a vexatious issue in which no answer except for fall in fuel price will convince anyone. Both Centre & State should talk to bring down retail fuel price at a reasonable level for consumers..." pic.twitter.com/28LGWNye7I
— ANI (@ANI) February 20, 2021
کیوں بڑھ رہے ہیں پٹرول اور ڈیزل کے دام
دراصل ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کے دام عالمی بازار میں خام تیل کے دام سے مربوط ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر عالمی بازار میں خام تیل کا دام کم ہوتا ہے تو ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا ۔ اگر خام تیل کا دام بڑھتا ہے تو پٹرول اور ڈیزل کیلئے زیادہ خرچ کرنا ہوگا ، لیکن ہرمرتبہ ایسا نہیں ہوتا ہے ۔ جب عالمی بازار میں خام تیل کا دام بڑھتا ہے تو صارفین پر اس کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے ، لیکن جب خام تیل کا دام کم ہوتا ہے تو اس وقت حکومت اکثر اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے صارفین پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیتی ہے ۔