ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election Result: نتیش حکومت پر آرجے ڈی کا بڑا الزام، کہا- وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے ڈی ایم پر بنا رہے دباو

Bihar Election Results: بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے جیت کے قریب نظر آرہی ہے۔ اس درمیان آر جے ڈی نے کہا کہ تقریباً 10 سیٹوں پر نتیش انتظامیہ ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کررہی ہے۔ جیتے ہوئے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ نہیں دے رہا ہے۔

  • Share this:
Bihar Election Result: نتیش حکومت پر آرجے ڈی کا بڑا الزام، کہا- وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے ڈی ایم پر بنا رہے دباو
نتیش حکومت پر آرجے ڈی کا بڑا الزام، کہا- وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے ڈی ایم پر بنا رہے دباو

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 (Bihar election Results 2020) میں ووٹوں کی گنتی ابھی بھی جاری ہے۔ اب تک آئے رجحانات میں نتیش کمار کے چہرے پر الیکشن لڑ رہی این ڈی اے اکثریت کے بالکل قریب نظر آرہی ہے جبکہ عظیم اتحاد کی جانب سے بھی سخت ٹکر مل رہی ہے۔ فی الحال رجحانات میں این ڈی اے 124 سیٹوں پر سبقت یا جیت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، جو 243 رکنی اسمبلی میں اکثریت سے دو سیٹ زیادہ ہے۔ وہیں، اپوزیشن عظیم اتحاد 111 سیٹوں پر سبقت یا جیت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ کئی سیٹیں ایسی ہیں، جہاں سبقت کا فرق 1000 ووٹوں سے کم ہے، ایسے میں نتائج کسی کے بھی حق میں جاسکتے ہیں۔ اس درمیان، آرجے ڈی (Rashtriya Janata Dal) نے نتیش حکومت پر بڑا الزام لگایا ہے۔


آرجے ڈی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’تقریباً 10 سیٹوں پر نتیش انتظامیہ ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کر رہی ہے۔ جیتے ہوئے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں بیٹھ کر نتیش کمار اور سشیل مودی وزیر اعلیٰ کے چیف سکریٹری سے سبھی ڈی ایم اور آر او کو فون کروا کر نزدیکی لڑائی والی سیٹوں کے حق میں فیصلہ دلانے کا دباو بنوا رہے ہیں۔




ہم عوامی مینڈیٹ کی لوٹ نہیں ہونے دیں گے: آرجے ڈی

اس کے علاوہ ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا، ’نتیش کمار، سشیل مودی وغیرہ وزیر اعلیٰ کے دفتر میں بیٹھ کر سبھی ضلع افسران پر دباو بناکر سخت احکامات جاری کروا رہے ہیں کہ عظیم اتحاد کو کیسے بھی 110-105 سیٹوں پر روکو، لیکن ہم کسی بھی حالات میں عوامی مینڈیٹ کی لوٹ نہیں ہونے دیں گے۔

 



واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہار میں شام 5:30 بجے تک 2.7 کروڑ ووٹوں کی گنتی کر لی گئی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات میں چار کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ووٹنگ کی تھی۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی صبح سے جاری ہے۔ کمیشن کے جنرل سکریٹری امیش سنہا نے بتایا کہ رات تک زیادہ تر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا اور باقی نتائج دیر رات آئیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 09:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading