ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں آرجے ڈی کا ترنمول کانگریس کی حمایت کا اعلان، تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی سے ملاقات کی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ آرجے ڈی کے اتحاد کی خبروں کے درمیان آج بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ریاستی سیکریٹریٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

  • Share this:

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ آرجے ڈی کے اتحاد کی خبروں کے درمیان آج بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ریاستی سیکریٹریٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

تیجسوی یادو نے گزشتہ سال کے اواخر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں مہا کٹھ بندھن کی قیادت کی تھی۔اس کٹھ بندھن میں کانگریس اورلیفٹ جماعتیں شامل تھیں ۔مگر بنگال میں کانگریس اور لیفٹ اتحاد ممتا بنرجی کے خلاف انتخاب لڑرہی ہے۔ ممتا بنرجی اور تیجسوی یادو کے درمیان ملاقات میں ریاستی وزیر شہری ترقیات فرہاد حکیم بھی موجود تھے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ آرجے ڈی کے اتحاد کی خبروں کے درمیان آج بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ریاستی سیکریٹریٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ آرجے ڈی کے اتحاد کی خبروں کے درمیان آج بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ریاستی سیکریٹریٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

اس سے قبل تیجسوی یادو نے کہا کہ راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لا لو پرسادیادو نے بنگال میں ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدبی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے ۔ممتا بنرجی کو جہاں بھی ضرورت ہوگی ہم وہاں ان کی مدد کریں گے۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ممتا بنرجی کی حمایت کااعلان کیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 01, 2021 04:47 PM IST