ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آرجے ڈی کا بڑا الزام- شکست کے خوف سے قتل معاملے میں تیجسوی یادو کو پھنسا رہے ہیں نتیش کمار

بہارکی اہم اپوزیشن پارٹی آرجے ڈی نے آج الزام عائدکیا کہ اسمبلی انتخاب میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ میں آرجے ڈی لیڈر رہے شکتی ملک قتل معاملے میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو حزب اقتدار جے ڈی یو پھنسانے میں مصروف ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 06, 2020 12:23 AM IST
  • Share this:
آرجے ڈی کا بڑا الزام- شکست کے خوف سے قتل معاملے میں تیجسوی یادو کو پھنسا رہے ہیں نتیش کمار
آرجے ڈی کا بڑا الزام- شکست کے خوف سے قتل معاملے میں تیجسوی یادو کو پھنسا رہے ہیں نتیش کمار

پٹنہ: بہارکی اہم اپوزیشن پارٹی (آرجے ڈی) نے آج الزام عائدکیا کہ اسمبلی انتخاب میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ میں راشٹریہ جنتادل آرجے ڈی لیڈر رہے شکتی ملک قتل معاملے میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) پھنسانے میں مصروف ہے۔ آرجے ڈی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے پارٹی ریاستی صدر دفتر میں سموار کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو اس معاملے میں پھنسانے کیلئے حکومت کے سربراہ نتیش کمار کے اشارے پر یہ سب کیا جا رہا ہے۔ بغیر اقتدار کے تحفظ کے یہ سب نہیں ہوسکتا۔


راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر اس معاملے سے متعلق ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ آرجے ڈی درج ایف آئی آر کی کاپی اور سمن کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کے بعد آگے کی قانونی کاروائی کی جائے گی۔ منوج جھا نےکہا کہ جس ٹیلی فون نمبرکا تذکرہ مخالفین کی جانب سے کیا جارہا ہے وہ نمبر سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے سرکاری رہائش سے 21 نومبر 2016 کو ہی بی ایس این ایل کے ذریعہ ہٹا لیا گیا تھا۔ یہ ٹیلی فون نمبر رابڑی دیوی کو قانون ساز پارٹی کی لیڈر کے طور پر ملا تھا۔ اس کے بعد اس نمبر کو ٹیلی فون محکمہ نے پٹنہ کے رینجر دفتر میں لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 مارچ 2019 کو محکمہ جنگلات کے پٹنہ دفتر سے بھی اسے ہٹا دیا گیا۔


آرجے ڈی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے پارٹی ریاستی صدر دفتر میں سموار کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو اس معاملے میںپھنسانے کیلئے حکومت کے سربراہ نتیش کمار کے اشارے پر یہ سب کیا جارہا ہے۔ بغیر اقتدار تحفظ کے یہ سب نہیں ہوسکتا۔
آرجے ڈی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے پارٹی ریاستی صدر دفتر میں سموار کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو اس معاملے میںپھنسانے کیلئے حکومت کے سربراہ نتیش کمار کے اشارے پر یہ سب کیا جارہا ہے۔ بغیر اقتدار تحفظ کے یہ سب نہیں ہوسکتا۔


آر جے ڈی کے قومی ترجمان نے کہا کہ فون نمبر ہولڈرکی شناخت بتانے والا موبائل ایپ ٹروکالر پر اس نمبر کو سرچ کرنے پراسے تیجسوی پرساد یادو کے نام پر سیو بتاتا ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ محکمہ جنگلات سے فون ہٹنے کے بعد فون کس کی گود میں جاکر بیٹھ گیا اور اب یہ اپوزیشن پرحملہ کا ذریعہ بن گیا ہے۔ منوج جھا نے سبھی دستاویز ی ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں بھی یہ فون نمبر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ یہ سوال کھڑا ہوتا ہےکہ اس فون سےکون شخص فون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق بی ایس این ایل کو بھی خط بھیج کر جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔ بغیر اقتدار کے تحفظ کے یہ سب ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائدکیا کہ انتخاب میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے سازش کے تحت حزب اقتدار سرکاری محکموں سے مل کر اس گندے کھیل میں مصروف ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading