ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی کے ریمس ڈائریکٹر کی رہائش کے قریب دیکھنےکو مل رہا ہے بہار کی سیاست کا منظر، آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد سے ملاقات کے طریقےکر رہے ہیں تلاش

بہار کی سیاست کا بڑا حصہ ان دنوں رانچی کے ریمس ڈائریکٹر کی رہائش کے آس پاس گھومتا نظر آرہا ہے ۔ بہار سے پہنچے آر جے ڈی لیڈروں نے انتظامیہ کی سختی کے بعد لالو پرساد سے ملاقات کے نئے نئے طریقے تلاشنا شروع کر دیا ہے۔

  • Share this:
رانچی کے ریمس ڈائریکٹر کی رہائش کے قریب دیکھنےکو مل رہا ہے بہار کی سیاست کا منظر، آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد سے ملاقات کے طریقےکر رہے ہیں تلاش
رانچی کے ریمس ڈائریکٹر کی رہائش کے قریب دیکھنے کو مل رہا ہے بہار کی سیاست کا منظر

رانچی: بہار کی سیاست کا بڑا حصہ ان دنوں رانچی کے ریمس ڈائریکٹر کی رہائش کے آس پاس گھومتا نظر آرہا ہے۔ بہار سے پہنچے آر جے ڈی لیڈروں نے انتظامیہ کی سختی کے بعد لالو پرساد سے ملاقات کے نئے نئے طریقے تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ ریمس ڈائریکٹر کی رہائش گاہ میں زیر علاج آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے ملاقات کرنا بے حد مشکل ہو گیا ہے۔ جس وجہ سے بہار سے آنے والے لیڈروں میں لالو پرساد سے ملنے یا ان تک اپنے پیغام پہنچانے کی بڑی بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ تین مجسٹریٹ کی تعیناتی کے بعد آر جے ڈی لیڈر اب خود ملاقات کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اپنی بات یا پیغام کو خط کے ذریعے لالو پرساد تک پہنچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔


حالانکہ کیمرے کے سامنے آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد سے ملاقات یا پیغام بھیجنے کی بات سے صاف انکار کرتے ہیں۔ حال یہ ہے کہ لالو پرساد کے خدمت گار عرفان انصاری جب لالو پرساد کے لئے تازہ سبزی لے کر ریمس ڈائریکٹر کی رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہیں تو رہائش گاہ سے ان کے باہر آنے کے بعد آر جے ڈی لیڈروں کی بھیڑ عرفان انصاری کے پیچھے دوڑ پڑتی ہے، صرف اس امید میں کہ ان کا پیغام خدمت گار کے ذریعہ لالو پرساد تک پہنچ جائے، لیکن حقیقت یہ ہے خدمت گار عرفان انصاری کی رسائی ریمس ڈائریکٹر کی رہائش گاہ کے اندرونی گیٹ کے قریب تعینات مجسٹریٹ تک ہے اور وہ سبزیوں کے تھیلے کو وہیں چھوڑ کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔


 لالو پرساد یادو سے ملاقات کی امید لئے بہار سے رانچی ریمس پہنچے بہار آر جے ڈی کے جنرل سیکریٹری پریم پرکاش شرما نےکہا کہ مجسٹریٹ کی تعیناتی کے بعد اب اپنے لیڈر لالو پرساد سے ملاقات کرنا آسان نہیں رہا۔

لالو پرساد یادو سے ملاقات کی امید لئے بہار سے رانچی ریمس پہنچے بہار آر جے ڈی کے جنرل سیکریٹری پریم پرکاش شرما نےکہا کہ مجسٹریٹ کی تعیناتی کے بعد اب اپنے لیڈر لالو پرساد سے ملاقات کرنا آسان نہیں رہا۔


لالو پرساد یادو سے ملاقات کی امید لئے بہار سے رانچی ریمس پہنچے بہار آر جے ڈی کے جنرل سیکریٹری پریم پرکاش شرما نےکہا کہ مجسٹریٹ کی تعیناتی کے بعد اب اپنے لیڈر لالو پرساد سے ملاقات کرنا آسان نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا خط اور کورئیر کے ذریعہ لالو پرساد تک پیغام پہنچانے کے تعلق سے بالکل غلط خبر چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی دور سے لوگ لالو پرساد سے ملاقات کرنے آتے ہیں، لیکن بغیر ملاقات کے مایوسی میں لوٹ جاتے ہیں۔ وہیں کئی لیڈر ایسے بھی ہیں جنہوں نے امیدیں نہیں چھوڑی ہے۔ بہار کی نالندہ اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی کے ٹکٹ کے دعویدار رام دیو کشواہا نے کہا کہ لالو پرساد کی دعا کے بغیر ان کی دعویداری پکی نہیں ہو سکتی ہے۔ بہار شریف اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے ٹکٹ کے لئے لالو پرساد سے ملاقات کرنے پہنچے سنیل کسیرا نے کہا کہ لالو پرساد تک پیغام پہنچانا غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جو بھی ہوگا کیا جائے گا۔ دراصل ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر سختی کے باوجود بہار سے پہنچے لیڈروں نے لالو پرساد سے ملاقات کی کوششیں نہیں چھوڑی ہیں، لیکن پیغام پہنچانے کا طریقہ اب بدلتا نظر آرہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 07, 2020 11:55 PM IST