انتخابی نتائج کے بعد اوپیندر کشواہا کو لگا بڑا جھٹکا، بہاراسمبلی اورکونسل میں آرایل ایس پی ہوگئی صفر

اتوارکودوممبراسمبلی اورایک ممبرکونسل  نے اپنے الگ گروپ کے جے ڈی یومیں انضمام سے تعلق خط اسمبلی اسپیکروجے چودھری کو سونپ دیا ہے۔

May 26, 2019 11:30 PM IST | Updated on: May 26, 2019 11:30 PM IST
انتخابی نتائج کے بعد اوپیندر کشواہا کو لگا بڑا جھٹکا، بہاراسمبلی اورکونسل میں آرایل ایس پی ہوگئی صفر

اوپیندر کشواہا: فائل فوٹو

پٹنہ: لوک سبھا انتخا ب میں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آرایل ایس پی ) کےزیرو پرآﺅٹ ہونے کے بعد اس کےدوممبراسمبلی اورایک ممبرکونسل کےآج رسمی طورسے حزب اقتدارقومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حلیف جماعت جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) میں شامل ہونے سےاب بہارقانون سازیہ کے دونوں ایوانوں میں بھی آرایل ایس پی کی تعداد زیرہوگئی ہے۔

بہاراسمبلی کےاسپیکروجےکمارچودھری نےآرایل ایس پی کے چیناری سے رکن اسمبلی للن پاسوان اورہرلاکھی سےرکن اسمبلی سدھانشوشیکھرکوجےڈی یومیں باضابطہ شامل ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی ۔ ان دونوں ممبران اسمبلی نے اسمبلی اسپیکرکےسامنے جےڈی یومیں شامل ہونےکی قبل میں عرضی دی تھی۔ اب آرایل ایس پی کا کوئی بھی ایم ایل اے اسمبلی میں نہیں رہےگا۔

وہیں کونسل میں آر ایل ایس پی کے واحد رکن سنجیو شیا م سنگھ بھی جے ڈی یو میں شامل ہوگئے ۔ سنجیوسنگھ نے بھی کونسل کے کارگزارچیئرمین ہارون رشید کےسامنے جے ڈی یو میں شامل ہونےکی عرضی دی تھی، جسے قبول کرتےہوئے آج نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ۔

Loading...

واضح رہے کہ آرایل ایس پی صدراورسابق مرکزی وزیراوپندرکشواہا کےاین ڈی اے سے ناطہ توڑنے کے بعد دونوں ممبران اسمبلی اوررکن کونسل نے ایک الگ گروپ بنالی تھی ۔ جنہیں ایوان میں آرایل ایس پی سے الگ بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

لوک سبھا انتخاب میں آر ایل ایس پی کی بری شکست کے بعد ان دو ممبران اسمبلی اور رکن کونسل کا جے ڈی یو میں انضمام ہو گیا۔ اب یہ دونوں ممبران اسمبلی اور رکن کونسل ۔اسمبلی اور کونسل میں جے ڈی یو اراکین کے ساتھ ہی بیٹھیں گے۔ آر ایل ایس پی کے دو اراکین اسمبلی کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد اسمبلی میں اب جے ڈی یو کے اراکین اسمبلی کی کل تعداد بڑھ کر 73 ہو گئی ہے ۔ اسی طرح رکن کونسل مسٹر سنگھ کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد کونسل میں اب جے ڈی یو کے اراکین کی کل تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com