بیکانیر میں این ایچ۔11 پر بھیانک سڑک حادثہ، 10 لوگوں کی موت، 20 سے زائد زخمی

اس تصادم کے بعد ٹرک اور بس میں آگ لگنے کے سبب بس میں افراتفری مچ گئی۔ آگ لگنے کے سبب کچھ مسافر بس میں پھنس گئے۔

Nov 18, 2019 10:28 AM IST | Updated on: Nov 18, 2019 10:34 AM IST
بیکانیر میں این ایچ۔11 پر بھیانک سڑک حادثہ، 10 لوگوں کی موت، 20 سے زائد زخمی

راجستھان: بس۔ ٹرک تصادم میں 10 لوگوں کی موت، 20 سے زائد زخمی

بیکانیر۔ راجستھان کے ضلع بیکانیر کے لکھاسر علاقہ میں پیر کی صبح مسلسل دوسرے دن بھیانک سڑک حادثہ ہوا۔ قومی شاہراہ 11 پر شری ڈونگر گڑھ کے پاس ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں تقریبا 10 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے، جبکہ 20 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اس تصادم کے بعد ٹرک اور بس میں آگ لگنے کے سبب بس میں افراتفری مچ گئی۔ آگ لگنے کے سبب کچھ مسافر بس میں پھنس گئے۔

Loading...

ادھر، ٹرک ڈرائیور بھی آگ کی زد میں آنے سے جھلس گیا۔  لکھاسر کے جودھاسر۔ جھنجھئیو گاؤں کے درمیان اس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

لکھاسر علاقے میں ہی اتوار کو ایک بائک سوار کو بچانے کے دوران ایک تیز رفتار کار نے سڑک پر بیٹھے لوگوں کو کچل دیا تھا۔ یہ سبھی بس کا انتظار کر رہے تھے۔ اس حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو بچیاں، ان کی ماں اور نانا شامل تھے۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور سمیت تین دیگر لوگ بھی زخمی ہوئے۔ اطلاع کے مطابق، تیز رفتار کار سامنے سے بائک سوار کے آنے کے بعد بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے بیٹھے لوگوں کو روند ڈالا۔

Loading...