پھول لینے سے انکارپر ایئر پورٹ پر رابرٹ واڈرا سے بھڑگئے گنیش جوشی
رابرٹ واڈرا کے قریبی لوگوں کے مطابق اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے رابرٹ دہرادون گئے تھے اور گنیش جوشی کسی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا استقبال کرنے کے لئے پہلے سے ایئر پورٹ پر تھے
رابرٹ واڈرا کے قریبی لوگوں کے مطابق اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے رابرٹ دہرادون گئے تھے اور گنیش جوشی کسی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا استقبال کرنے کے لئے پہلے سے ایئر پورٹ پر تھے
نئی دہلی : دہرادون ایئر پورٹ پر رابرٹ واڈرا کے ساتھ بی جے پی ممبر اسمبلی گنیش جوشی (شکتی مان گھوڑے کو زخمی کرنے کے ملزم) کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ رابرٹ واڈرا کے قریبی لوگوں کے مطابق اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے رابرٹ دہرادون گئے تھے اور گنیش جوشی کسی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا استقبال کرنے کے لئے پہلے سے ایئر پورٹ پر تھے۔ رابرٹ کو دیکھ کر جوشی پھول دینے ان کے پاس پہنچے، تبھی رابرٹ کو سیکورٹی نے بتایا کہ یہ وہی گنیش جوشی ہیں، جن پر شکتی مان گھوڑے کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ یہ سن کر رابرٹ نے ان سے پھول لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ شکتی مان کی جان لینے والے سے وہ پھول نہیں لے سکتے۔ اسی بات پر جوشی بھڑک گئے اور اپنے حامیوں کے ساتھ نعرے بازی کرنے لگے۔ اس پر رابرٹ نے کہا کہ بے زبان شکتی مان گھوڑا تو بے چارہ بول نہیں سکا، لیکن میں تو سچ بولوں گا۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گنیش جوشی اور اس کے حامیوں کو ایئر پورٹ کے باہر کردیا ، تب کہیں جاکر رابرٹ اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے روانہ ہو پائے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔