ہوم » نیوز » وطن نامہ

منی لانڈرنگ کیس : رابرٹ واڈرا نے ای ڈی کو بتایا : نہ لندن میں کوئی جائیداد ، نہ ہی سنجے بھنڈاری سے کوئی لینا دینا

منی لانڈرنگ کیس کے ایک معاملہ میں رابرٹ واڈرا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے دفتر پہنچے ہیں ۔ یہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

  • Share this:
منی لانڈرنگ کیس : رابرٹ واڈرا نے ای ڈی کو بتایا : نہ لندن میں کوئی جائیداد ، نہ ہی سنجے بھنڈاری سے کوئی لینا دینا
رابرٹ واڈرا کی فائل فوٹو

منی لانڈرنگ کیس کے ایک معاملہ میں رابرٹ واڈرا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے دفتر پہنچے، جہاں ان سے پانچ سے چھ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کیگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں کل پھر ای ڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔  رابرٹ واڈرا کو ای ڈی کے دفتر چھوڑنے کیلئے پرینکا گاندھی بھی گئی تھیں۔ حالانکہ پرینکا رابرٹ کو ای ڈی دفتر چھوڑنے کے بعد واپس چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق رابرٹ واڈرا سے 40 سوالات پوچھے گئے ۔

پوچھ گچھ کے دوران رابرٹ واڈرا نے لندن میں کسی بھی طرح کی جائیداد ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ وہیں واڈرا نے یہ بھی کہا کہ ان کا سنجے بھنڈاری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ بھنڈاری سنٹیک انٹرنیشن کے مالک ہیں اور واڈرا کی ان سے دوستی رہی ہے۔

اس سے پہلے عدالت میں رابرٹ واڈرا نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے اور جھوٹے مقدے چلائے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سیاست پر مبنی ہے ۔ واڈرا نے کہا تھا کہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں ۔



قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ لندن کے 12 براینسٹن اسکوائر میں واقع 19 لاکھ پاونڈ ( تقریبا 17 کروڑ روپے ) کی ایک پراپرٹی کی خریداری میں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ سے جڑا ہوا ہے۔ ای ڈی کا دعوی ہے کہ اس جائیداد کے اصل مالک واڈرا ہیں ۔ منی لانڈرنگ کیس کے تحت ای ڈی منوج اروڑہ سے بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ فی الحال منوج اروڑہ کی گرفتاری پر پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 16 فروری تک کی عبوری روک لگا رکھی ہے۔
First published: Feb 06, 2019 05:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading