ہوم » نیوز » وطن نامہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں جاری تشدد کی مذمت کی

نیو یارک۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل میانمار کے راخین (ارکان)ریاست میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 14, 2017 01:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں جاری تشدد کی مذمت کی
اقوام متحدہ: فائل فوٹو

نیو یارک۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل میانمار کے راخین (ارکان)ریاست میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میانمار سے تقریبا چار لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں’’سیکورٹی مہمات کے دوران تشدد کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور راخين ریاست میں جاری تشدد کو ختم کرنے، امن و امان کا دوبارہ قیام ، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کے لیے کہا‘‘۔


اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیر میتھیو ریكرافٹ نے کہا کہ گذشتہ نو برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب سلامتی کونسل میانمار پر بیان دینے کے لئے متفق ہوا ہے۔

First published: Sep 14, 2017 01:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading