உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rohini Court Blast:بیوی کی بیماری اور پڑوسی کے مقدمے نے سائنسداں کو بنادیا مجرم

    دہلی پولیس نے سائنسدان بھارت بھوشن کٹاریہ کو بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    دہلی پولیس نے سائنسدان بھارت بھوشن کٹاریہ کو بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    کٹاریہ نے پولیس کو آگے بتایا کہ اپنی بیوی کی صحت کا پتہ چلنے کے بعد اُس نے مبینہ طور پر وکیل وششٹھ سے چھٹکارا پانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک مقامی دکان سے ای کامرس ویب سائیٹوں اور امونیم نائیٹریٹ سے کئی آلات کا آرڈر دیا۔ بھوشن نے اس پر قریب 5000 روپے خرچ کیے اور مبینہ طور پر یوٹیوب سمیت آن لائن بم بنانا سیکھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی پولیس (Delhi Police) نے روہینی کورٹ میں بم دھماکے (Rohini Court Blast) کے الزام میں سائنسداں بھارت بھوشن کٹاریہ (Bharat Bhushan Kataria) کو گرفتار کیا ہے۔ 47 سال کے بھوشن پر الزام ہے کہ اُس نے اپنے پڑوسی کے قتل کے لئے عدالت کے کمرے کے اندر ٹفن میں بم رکھا تھا۔ ملزم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) میں سینئر سائنٹسٹ ہے۔ وہیں، اُس کا پڑوسی ایک وکیل ہے۔ بتادیں کہ اسی مہینے 9 دسمبر کو دلی کے روہینی کورٹ میں روم نمبر 102 کے اندر بلاسٹ ہوا تھا۔ اسمیں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

      دلی پولیس کمشنر راکیش آستھانہ کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق، واقعہ والے دن ملزم دو بیگ کے ساتھ صبح نو بج کر 33 منٹ پر عدالت میں داخل ہوا اور ایک بیگ اُس نے عدالت کے روم میں ہی چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ 10 بج کر 35 منٹ پر عدالت کے احاطے سے باہر نکل گیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا، ’دونوں فریق نے ایک دوسرے کے خلاف کئی معاملے درج کرا رکھے ہیںَ وہ پڑوسی ہیں اور ایک ہی عمارت میں رہتے ہیں۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ کٹاریہ کو وکیل سے رنجش تھی۔‘

      پولیس نے پایا ہے کہ کٹاریہ کے پڑوسی نے اُس کے خلاف مارپیٹ اور چوٹ پہنچانے کا کیس بھی درج کروایا تھا۔ پچھلی سنوائی میں عدالت نے کٹاریا پر غیر ضروری التوا پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

      اس وجہ سے پڑوسی سے شروع ہوا تنازع
      انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارت بھوشن کٹاریا اور اُن کے پڑوسی وکیل امیت وششٹھ کے درمیان تین منزلہ عمارت میں لفٹ لگوانے کو لے کر 10 سال پہلے قانونی لڑائی شروع ہوئی تھی۔ جب انہوں نے اس کی شکایت درج کروائی تو یہ معاملہ اور بڑا ہوگیا۔ وکیل اور ملزم سائنسداں ایک ہی بلڈر فلیٹ میں رہتے ہیں۔ دونوں کے درمیان تنازع کبھی پانی تو کبھی دوسرے مدعوں کو لے کر رہا ہے۔

      ذرائع کے مطابق، بھارت بھوشن کٹاریہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ان سب سے تنگ آگیا تھا۔ تین سال پہلے اُس نے اپنا گھر چھوڑ کر اُسی علاقے میں ایک کرایہ کے مکان میں شفٹ ہوگیا تھا۔ اس گھر کا کرایہ وہ 50 ہزار روپے دے رہا تھا۔ عدالت کی سماعت میں پہنچنے کے لئے آفس سے چھٹی نہیں ملنے کی وجہ سے وہ اور زیادہ پریشان ہوگیا تھا۔

      ای کامرس ویب سائٹ سے خریدا امونیم نائٹریٹ اور یوٹیوب سے سیکھا بم بنانا
      کٹاریہ نے پولیس کو آگے بتایا کہ اپنی بیوی کی صحت کا پتہ چلنے کے بعد اُس نے مبینہ طور پر وکیل وششٹھ سے چھٹکارا پانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک مقامی دکان سے ای کامرس ویب سائیٹوں اور امونیم نائیٹریٹ سے کئی آلات کا آرڈر دیا۔ بھوشن نے اس پر قریب 5000 روپے خرچ کیے اور مبینہ طور پر یوٹیوب سمیت آن لائن بم بنانا سیکھا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: