உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی پی ایل 2019: آوٹ ہونے کے بعد بھڑک گئے روہت شرما، وکٹ پرمارا بلا، امپائرکو سنائی باتیں

    روہت شرما: تصویر: آئی پی ایل

    روہت شرما: تصویر: آئی پی ایل

    کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف روہت شرما 12 رن بناکرایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے، اس فیصلے سے وہ بے حد ناراض تھے۔ یہ میچ کولکاتہ نے جیت لیا۔

    • Share this:
      آئی پی ایل کے 47 ویں مقابلے میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے بلے بازوں نے ممبئی انڈینس کے خلاف 232 رنوں کا پہاڑ سا اسکورکھڑا کرکے کولکاتہ نے میچ 34 رن سے جیت لیا۔  ممبئی انڈینس کی 20 اوورمیں 198 رن بناسکی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے تیزشروعات کی، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

      ممبئی نے اپنا پہلا وکٹ کونٹن ڈی کاک کے طورپردوسرے ہی اوورمیں گنوا دیا تھا۔ اس کے بعد اگلے اوورمیں روہت شرما 12 رن بناکرایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ ہیری گرنی کی گیند پربڑا شاٹ کھیلنے کے چکرمیں روہت شرما وکٹ کے درمیان پکڑے گئے اورامپائرنے فوراً انگلی اٹھادی۔

      کیوں بھڑک گئے روہت شرما؟

      امپائرکے اس فیصلے کوروہت شرما نے چیلنج دیا اورڈی آرایس لے لیا۔ حالانکہ تیسرے امپائرنے بھی میدانی امپائرکے فیصلے کو صحیح بتایا اور روہت شرما کوآوٹ دے دیا گیا۔ آوٹ دیئے جانے کے بعد روہت شرما ناخوش نظرآئے اوروہ امپائرکو کچھ کہتے ہوئے دکھے۔ امپائرکوکچھ کہنے سے قبل روہت شرما نے وکٹ پراپنا بلا بھی مارا۔ کمنٹری کررہے سابق ہندوستانی بلے بازسنجے مانجریکرنے بھی یہ بات کہی۔

      اس سے قبل کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے جارح بلے باز آندرے رسیل نے ناٹ آوٹ 80 رن، شبھمن گل نے ناٹ آوٹ 76 رن اورکرس لن کے54 رنوں کی بدولت بڑا اسکورکھڑا کیا۔ آئی پی ایل کے اس سیزن کا یہ سب سے بڑا اسکورہے، جسے ممبئی انڈینس کی ٹیم حاصل نہیں کرسکی۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم نے جواب میں 20 اوورمیں 198 رن بنائے اوراس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا نے محض 34 گیندوں پر91 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی، لیکن وہ 18 ویں اوورکی آخری گیند پرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ممبئی کی امید ختم ہوگئی۔
      First published: