உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آرپی ایف نے جھارکھنڈ کی 4 لڑکیوں کو چھڑایا، دہلی میں 10,000 میں بیچنے کا تھا پلان

    آرپی ایف نے جھارکھنڈ کی 4 لڑکیوں کو چھڑایا، دہلی میں 10,000 میں بیچنے کا تھا پلان

    آرپی ایف نے جھارکھنڈ کی 4 لڑکیوں کو چھڑایا، دہلی میں 10,000 میں بیچنے کا تھا پلان

    Human Trafficking in Jharkhand: ریلوے پروٹیکشن فورس کی بیداری سے چار لڑکیوں کو انسانی اسمگلروں کے چنگل سے آزاد کرالیا گیا۔ گملا ضلع کی ان لڑکیوں کو وہاں بھیج دیا گیا ہے اور رانچی کے اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    • Share this:
      رام گڑھ: گملا ضلع کی دو نابالغ بچیوں سمیت 4 لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر دہلی لے جایا جا رہا تھا۔ نوکری کے نام پر لے جائی جارہیں ان لڑکیوں کا سودا پہلے ہی کیا جاچکا تھا، لیکن آرپی ایف کی مستعدی سے ان لڑکیوں کو انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ اسمگلر کی گرفتار کرلی گئی ہے تو لڑکیوں کو گملا پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد آرپی ایف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے وہ اسپیشل ڈرائیو چلا رہی ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔

      آر پی ایف پوسٹ برکاکانا کی ٹیم نے برکاکانا جنکشن سے انسانی اسمگلروں کے چنگل سے 14 سے 18 سال کی 4 لڑکیوں کو بچایا۔ سبھی لڑکیاں گملا ضلع کے کام ڈارا تھانہ علاقے کی رہنے والی بتائی گئی ہیں۔ وہیں انہیں دہلی میں بیچنے لے جا رہا دلالی کا ملزم رانچی کا بتایا گیا ہے۔ آرپی ایف پولیس نے بتایا کہ اس کامیابی کے پیچھے اس کے انفارمیشن سسٹم کا بڑا دخل رہا۔

      jharkhand news, jharkhand crime news, jharkhand human trafficking, girls trafficking, झारखंड न्यूज़, झारखंड क्राइम न्यूज़, झारखंड में मानव तस्करी

      برکاکانا میں چھڑا گئی لڑکیاں اور پکڑا گیا اسمگلرکیسے ٹرین سے چھڑائی گئیں لڑکیاں

      آر پی ایف پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 02583 اپ جھارکھنڈ سرون جینتی ایکسپریس کے کوچ نمبر ایس-7 میں کچھ نابالغ لڑکیوں کو بہلا پھسلاکر دہلی لے جایا جارہا تھا۔ اس اطلاع پر آر پی ایف انسپکٹر ایم رمیش کی ٹیم نے پلیٹ فارم نمبر -3 پر ٹرین پہنچتے ہی برتھ نمبر 1, 4, 9 اور 12 پر سفر کر رہی بچیوں سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے اپنے نام 14 سالہ آئیلو توپنو، 16 سالہ رجھن توپنو کے ساتھ ہی 18 سالہ نشو توپنو اور مونیکا توپنو بتائے۔

      کیسے پکڑے گئے اسمگلر

      پوچھ گچھ میں ان لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں کام دلانے کے لئے دہلی لے جارہا شخص ایس -6 کوچ میں تھا۔ پولیس نے اس کوچ سے کھونٹی ضلع کے 19 سالہ منجو ہیرو اور رانچی ضلع کے 40 سالہ اسمگلر سومرا منڈا کو پکڑا۔ آرپی ایف، بڑکاکانا کے انسپکٹر رمیش نے بتایا کہ ہیومن ٹریفکنگ کو لے کر اسپیشل ڈرائیو پر آرپی ایف نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے کا پردہ فاش کیا۔ انسپکٹر نے یہ بھی بتایا کہ دلال لڑکیوں کو دہلی میں 10-10 ہزار روپئے میں بیچنے کا سودا کر چکا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: