نئی دہلی: RRB NTPC نتائج کو لے کر بہار میں طلبا کے احتجاجی مظاہرہ کے بعد ریلوے نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزارت ریل نے فی الحال نے این ٹی پی سی اور لیول-1 امتحان پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت ریل نے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے، جو امتحان میں پاس آوٹ طلبا اور فیل کئے گئے طلبا کی باتوں کو سنیں گے اور کمیٹی اس کی رپورٹ وزارت ریل کو سونپے گی۔ اس کے بعد وزارت ریل آگے کا فیصلہ لے گا۔ فی الحال ریلوے کے امتحان پر وزارت ریل نے روک لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ اہم طور پر بہار میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا آرآربی این ٹی پی سی رزلٹ کے خلاف گزشتہ تین دن سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ وہیں ریلوے نے منگل کو کہا تھا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل طلبا اور دیگر لوگوں کی ریلوے میں بھرتی پر پابندی لگا دیا جائے گا۔ بہار میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران پٹنہ سمیت کئی مقامات پر ریل کی پٹری پر نوجوانوں کے بیٹھ جانے کے حادثہ کے ایک دن بعد ریلوے کا یہ بیان آیا ہے۔
ایک عام نوٹس میں ریلوے نے کہا، ’اس طرح کی بے سمت سرگرمیاں بے ضابطگی کی انتہا ہے، جو ایسے لوگوں کو ریلوے میں بھرتی کو نااہل بنادیتی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں کے ویڈیو کا جائزہ لیا جائے گا۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل طلبا یا نوکری کے خواہشمند دیگر لوگوں کی ریلوے میں بھرتی پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔ ایسے لوگ اپنے خلاف پولیس کارروائی کے لئے خود ذمہ دار ہوں گے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔