آرٹیکل 370 ہٹنے سے جموں و کشمیر کے ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ میں اضافہ ہو گا : موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ نے یہاں 30 ممالک کے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کو لے کر تفصیل سے سوال جواب کئے گئے۔

Sep 24, 2019 07:28 PM IST | Updated on: Sep 24, 2019 07:28 PM IST
آرٹیکل 370 ہٹنے سے جموں و کشمیر کے ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ میں اضافہ ہو گا : موہن بھاگوت

آرٹیکل 370 ہٹنے سے جموں و کشمیر کے ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ میں اضافہ ہو گا : موہن بھاگوت

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کو کہا کہ جموں وكشمير کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے اور آرٹیکل 370 کے کچھ دفعات کو ہٹائے جانے سے یہاں کے باشندوں کا ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے لوگوں سے میل جول تیزی سے بڑھنے کی امید روشن ہوگئی ہے۔

آر ایس ایس کے سربراہ نے یہاں 30 ممالک کے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کو لے کر تفصیل سے سوال جواب کئے گئے۔ ذرائع نے بھاگوت کے حوالہ سے بتایا کہ ریاست میں دفعہ 370 نافذ رہنے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کا ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والوں کے ساتھ رابطہ بہت زیادہ نہیں تھا ، لیکن اب اس میں تیزی سے بڑھنے کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔

Loading...

بھاگوت نے کہا کہ ریاست کے لوگوں میں اب یہ اعتماد پیدا کرنا ہوگا کہ خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں سے اس خوف کو کہ خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے سے ان کی ملازمتوں اور زمین پر خطرہ ہوگا، دور کرنا ہوگا۔

Loading...