United Nations:یواین میں ہندوستان کی پہلی مستقل خاتون مندوب روچیرا کمبوج نے سنبھالا کام، بھوٹان میں تھیں تعینات
United Nations: کمبوج نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نامزد مستقل نمائندے کے طور پر ابھی نیویارک پہنچی ہیں۔ آج سلامتی کونسل میں اپنے تمام ساتھی سفیروں سے مل کر بہت اچھا لگا۔
United Nations: کمبوج نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نامزد مستقل نمائندے کے طور پر ابھی نیویارک پہنچی ہیں۔ آج سلامتی کونسل میں اپنے تمام ساتھی سفیروں سے مل کر بہت اچھا لگا۔
United Nations:مندوب روچیرا کمبوج (Ruchira Kamboj) نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ کے طو رپر کام سنبھال لیا ہے۔ روچیرا نیویارک میں واقع ہیڈکوارٹر میں ہندوستان کی پہلی خاتون مندوب ہوں گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے موجودہ مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی کی جگہ لی ہے۔ روچیرا کمبوج ہندوستانی بیرونی خدمات (آئی ایف ایس) کی 1987 بیچ کی افسر رہی ہیں۔
روچیرا بھوٹان میں ہندوستان کی پہلی خاتون سفیر تھیں اس سے قبل، روچیرا بھوٹان میں ہندوستان کی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ اس کے علاوہ کمبوج نے جنوبی افریقہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اور یونیسکو میں ہندوستان کے سفیر/مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ روچیرا بھوٹان میں ہندوستان کی پہلی خاتون سفیر تھیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) میں ہندوستان کی میعاد اس سال دسمبر میں ختم ہوگی جب ملک اس ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی طاقتور تنظیم کے صدر کی حیثیت سے بھی صدارت کرے گا۔ کمبوج اس سے قبل 2002-2005 تک نیویارک میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن میں مشیر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔
ٹوئٹ کرکے کیا اظہار تشکر کمبوج نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نامزد مستقل نمائندے کے طور پر ابھی نیویارک پہنچی ہیں۔ آج سلامتی کونسل میں اپنے تمام ساتھی سفیروں سے مل کر بہت اچھا لگا۔ اس نئی پوسٹ کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
سابق سفیر ٹی ایس ترومورتی نے ان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ’مبارک ہو اور نیک خواہشات آپ کی کامیابی کے لیے روچیرا!‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔