ساوتھ ایکس کے کلب میں ہنگامہ، لڑکی کا الزام-باونسروں نے کپڑے پھاڑے، غلط حرکت کی
ساوتھ ایکس کے کلب میں ہنگامہ، لڑکی کا الزام-باونسروں نے کپڑے پھاڑے، غلط حرکت کی
Delhi: اس دوران ملزمین نے لڑکی کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ متاثرہ نے دیر رات 2.14 بجے پی سی آر کال کی۔ متاثرہ کا میڈیکل کروایا گیا۔ بعد میں کیس درج کرلیا گیا۔
Delhi: جنوبی دہلی کےساوتھ ایکسٹنشین میں واقع ایک کلب میں انٹری کو لے کر ہوئے ہنگامے میں 24 سالہ لڑکی اور اس کے دوست کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ کلب کے گیٹ پر منیجر، باونسروں اور سیکیوریٹی ہیڈ نے واردات کو انجام دیا۔ متاثرہ نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد کوٹلہ مبارکپور تھانہ پولیس نے چھیڑ چھاڑ، مارپیٹ، بدسلوکی کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
وہیں جمعہ کو بھی کلب کے شور شرابے اور تیز موسیقی کی شکایت ملی تو پولیس نے امن میں خلل ڈالنے کا ایک دیگر کیس بھی درج کر کے سات لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی ایکٹ کے تحت کلب کا میوزک سسٹم بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ بتادیں کہ واردات دا کوڈ کلب میں ہوئی۔ اسی کلب میں 2019 میں محکمہ آبکاری کی ٹیم کو یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔ اس وقت آبکاری ڈپٹی کمشنر کی شکایت پر ٹیم کو یرغمال بنانے کا معاملہ بھی درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، 24 سالہ متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کےساتھ ساوتھ ایکس پارٹ-2 میں رہتی ہے۔ واقعہ 17 ستمبر کی دیر رات ایک بجے کا ہے۔ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ کلب گئی تھی۔ کلب میں انٹری کو لے کر منیجر و باونسر اس سے جھگڑا کرنے لگے۔ الزام ہے کہ دو باونسروں نے اسے اور اس کے دوست کو پکڑ کر پیٹنا شروع کردیا۔ دونوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے علاوہ لڑکی کو غلط طریقے سے چھوا گیا۔
دونوں کے ساتھ گالی گلوج بھی کی گئی۔ اس دوران ملزمین نے لڑکی کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ متاثرہ نے دیر رات 2.14 بجے پی سی آر کال کی۔ متاثرہ کا میڈیکل کروایا گیا۔ بعد میں کیس درج کرلیا گیا۔ واردات کے بعد ملزم گیٹ منیجر منی، سیکوریٹی ہیڈ وجئے اور بانسر روہت موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔