உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستانی خاتون دوست پر ہنگامہ، رندھاوا نے کہا- آئی ایس آئی کنکشن کی ہوگی جانچ

    کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستانی خاتون دوست پر ہنگامہ

    کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستانی خاتون دوست پر ہنگامہ

    نائب وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا (Deputy CM Sukhjinder Singh Randhawa) نے کہا کہ ’کیپٹن امریندر سنگھ کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود ان کی پاکستانی خاتون دوست ساڑھے چار سال تک ان کی سرکاری کوٹھی میں رہی، اس کی باریکی سے جانچ کرائی جائے گی‘۔

    • Share this:
      چندی گڑھ: کیپٹن امریندر سنگھ کے ذریعہ نئی پارٹی کی تشکیل کے اعلان کے بعد کانگریس (Congress) اور عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کی سیاسی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے خلاف پوری طرح محاذ کھول رکھا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر جہاں کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کو ایک محب وطن (راشٹروادی) لیڈر کا درجہ دے رہے ہیں، وہیں اب عام آدمی پارٹی نے کیپٹن کی حب الوطنی (دیش بھکتی) پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے لیڈروں کی تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور اپوزیشن لیڈر ہرپال سنگھ چیما (Harpal Singh Cheema) نے کہا، ’کیپٹن امریندر سنگھ کی رہائش گاہ پر مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ (عروشا عالم) کے ٹھہرنے پر کانگریس لیڈروں اور وزرا کا اب کیا رخ ہے؟ کیا اس وقت کانگریسیوں کو نہیں معلوم تھا کہ وہ آئی ایس آئی کی ایجنٹ ہیں‘؟

      اس مسئلے کے گرم ہوتے ہی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکجھندر سنگھ رندھاوا (Deputy CM Sukhjinder Singh Randhawa) نے کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستانی خاتون دوست اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی جانچ کروائی جائے گی۔

      عام آدمی پارٹی کے لیڈر کی تنقید

      پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو ’دیش بھکتی کی سرٹیفکیٹ‘ دینے کے لئے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے ہرپال سنگھ چیما نے کہا کہ ملک کے کسان جو پُرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں، انہیں ’دہشت گرد‘ کہا جاتا ہے۔ جبکہ امریندر سنگھ جن کے گھر میں ’پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کی ایجنٹ‘ مہمان طور پر تھیں، بی جے پی کے لئے ایک محب وطن ہیں۔

      نائب وزیر اعلیٰ سکجھندر سنگھ رندھاوا نے کہا، ’کیپٹن امریندر سنگھ کو بار بار آگاہ کئے جانے کے باوجود ان کی پاکستانی خاتون دوست ساڑھے چار سال تک ان کی سرکاری کوٹھی میں رہی۔ وہ ڈی جی پی اقبال پریت سنگھ سہوتا کو جانچ کے احکامات دیں گے کہ اس کی باریکی سے جانچ کی جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کیس کا سامنا کرنے اور پاکستانی شہری کو پناہ دینے کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے بی جے پی کے ساتھ ملا لیا ہے۔ دوسری جانب ایک بیان میں بی جے پی لیڈر چیما نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کی حفاظت اور بنجر زمین کو پیداوار کے لائق بنانے کے لئے اپنی جان گنوانے والے کسان - مزدوروں اور ان کے بچوں کو دہشت گرد کے طور پر دیکھ پر دیکھ رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: