உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیربھوم تشدد پر ہنگامہ: گورنر دھنکھڑ نے Video جاری کرکے وزیراعلیٰ پر اٹھائے سوال، ممتا بنرجی بھڑکیں

    بیربھوم تشدد پر ہنگامہ: گورنر دھنکھڑ نے Video جاری کرکے وزیراعلیٰ پر اٹھائے سوال

    بیربھوم تشدد پر ہنگامہ: گورنر دھنکھڑ نے Video جاری کرکے وزیراعلیٰ پر اٹھائے سوال

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Chief Minister Mamata Banerjee) نے گورنر جگدیپ دھنکھڑ (Governor Jagdeep Dhankhar) کو خط لکھ کر ان سے ریاست کے بیر بھوم ضلع میں ہوئی آگ زنی کے بارے میں ’وسیع‘ بیان دینے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

    • Share this:
      کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Chief Minister Mamata Banerjee) نے گورنر جگدیپ دھنکھڑ (Governor Jagdeep Dhankhar) کو خط لکھ کر ان سے ریاست کے بیر بھوم ضلع میں ہوئی آگ زنی کے بارے میں ’بڑا‘ بیان دینے سے پرہیز کرنے کو کہا ہے۔ گورنر کے بیان کو ’وسیع اور ناپسندیدہ’ بتاتے ہوئے، ممتا بنرجی نے خط میں اشارہ دیا کہ یہ حادثہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہوسکتی ہے۔

      اس سے پہلے بنگال کے گورنر دھنکھڑ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے اس حادثہ کو ’خطرناک تشدد اور آگ زنی کی ہنگامہ آرائی‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’خطرناک تشدد اور آگ زنی کی ہنگامہ آرائی #رامپورہاٹ #بیربھوم اشارہ کرتا ہے کہ ریاستی تشدد تہذیب اور انارکی کی گرفت کی چپیٹ میں ہے۔ پہلے ہی آٹھ لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ چیف سکریٹری سے حادثہ پر فوری اپڈیٹ طلب کیا ہے۔  میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عمران خان نے OIC میٹنگ میں الاپا کشمیر راگ، مسلم ممالک سے ظاہر کی ناراضگی

      ویڈیو میں گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ رامپور ہاٹ میں خطرناک بربریت، کافی تکلیف دہ اور پریشان کرنے والی ہے۔ پولیس ڈائریکٹر کے مطابق، اس میں پہلے ہی آٹھ لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ یہ ریاست کی ناک میں دم کرنے والی لا اینڈ آرڈر کی علامت ہے۔ میں نے کئی موقعوں پر اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ریاست کو تشدد تہذیب اور انارکی کا متبادل نہیں بننے دے سکتے۔ انتظامیہ کو پارٹیوں اور مفاد سے اوپر اٹھنے کی ضرورت ہے، جو سوالوں کے باوجود حقیقت میں عکاسی نہیں کی جا رہی ہے۔ میں پولیس اور حکومت سے ان پہلووں پر محتاط رہنے، پیشہ ور طریقے سے معاملے سے نمٹنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں نے چیف سکریٹری سے مجھے حادثہ پر فوری اپڈیٹ بھیجنے کے لئے کہا ہے۔



      دوسری جانب، مرکزی وزارت داخلہ نے بھی اس حادثہ پر 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کی ہے، جس میں بی جے پی لیڈروں نے ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست کے بی جے پی لیڈروں اور اراکین پارلیمنٹ نے پہلے وزیر امت شاہ کو خط لکھا اور پھر ان سے ملاقات کی۔ سووندو ادھیکاری، جو کبھی ممتا بنرجی کے بی جے پی میں آنے تک ان کے قریبی مانے جاتے تھے، نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیہ نے الزام لگایا ہے کہ مغربی بنگال میں جمہوریت چرمرا گئی ہے۔

      آج صبح، مغربی بنگال کے بیر بھوم میں تقریباً ایک درجن گھروںمیں آگ لگا دی گئی۔ مبینہ طور پر ایک پنچایت لیڈر کے قتل کا بدلہ لینے لئے، جس کا تعلق برسراقتدار ترنمول کانگریس سے تھا۔ حالانکہ، ریاست کے اعلیٰ پولیس افسر نے معاملے میں ’سیاسی ملوث‘ سے انکار کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: