உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روس کی پرم یونیورسٹی پر ہوئے حملے میں سبھی 1500 ہندوستانی طلبہ محفوظ، اب تک 8 کی موت

    روس کی پرم یونیورسٹی پر ہوئے حملے میں سبھی 1500 ہندوستانی طلبہ محفوظ، اب تک 8 کی موت ۔ تصویر : رائٹرس ۔

    روس کی پرم یونیورسٹی پر ہوئے حملے میں سبھی 1500 ہندوستانی طلبہ محفوظ، اب تک 8 کی موت ۔ تصویر : رائٹرس ۔

    واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں حملے کے وقت کچھ لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کی کھڑکیوں سے کودتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان نے روس میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں ’خوفناک حملے‘ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے مطابق وہاں پڑھنے والے سبھی ہندوستانی طلبہ و طالبات محفوظ ہیں ۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح کے واقع پر ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے ٹوئٹ پیغام کو اپنی جانب سے بھی جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وہاں سبھی ہندوستانی طلبا محفوظ ہیں ۔

      سفارتخانے نے کہا کہ وہ مقامی افسران اور وہاں تعلیم حاصل کررہے ہندوستانی طلبہ سے رابطہ میں ہیں ۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم روس میں پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں خوفناک حملے سے ساکت ہیں ۔ لوگوں کی موت پر ہم گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں ۔

      ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہندوستانی سفارت خانہ مقامی حکام اور وہاں موجود ہندوستانی طلبہ کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ سفارت خانے نے کہا ہے کہ پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام طلبہ محفوظ ہیں۔

      وہیں روس سے موصولہ رپورٹوں میں پرم شہر کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کی ۔ اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور کو قابو میں کر لیا گیا ہے ۔

      اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں حملے کے وقت کچھ لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کی کھڑکیوں سے کودتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: