Russia-Ukraine War: وزیرا عظم مودی نے کی روسی صدر پوتن سے بات، ان معاملات پر ہوئی گفتگو
Russia-Ukraine War: وزیرا عظم مودی نے کی روسی صدر پوتن سے بات، ان معاملات پر ہوئی گفتگو (Image: REUTERS/Adnan Abidi/File)
Russia-Ukraine War: وزیر اعظم مودی نے اپنے دیرینہ یقین کا اعادہ کیا کہ روس اور ناٹو گروپ کے درمیان اختلافات کو صرف بات چیت کے ذریعہ سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے تشدد کو فورا ختم کرنے کی اپیل کی اور سفارتی بات چیت کے راستے پر لوٹنے کیلئے سبھی فریقوں سے ٹھوس کوشش کرنے کی اپیل کی ۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے جمعرات کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) سے بات کی ۔ پی ایم او نے بتایا کہ صدر پوتن نے یوکرین کے تعلق سے حالیہ واقعات کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو جانکاری دی ۔ ساتھ ہی پی ایم او نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے دیرینہ یقین کا اعادہ کیا کہ روس اور ناٹو گروپ کے درمیان اختلافات کو صرف بات چیت کے ذریعہ سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے تشدد کو فورا ختم کرنے کی اپیل کی اور سفارتی بات چیت کے راستے پر لوٹنے کیلئے سبھی فریقوں سے ٹھوس کوشش کرنے کی اپیل کی ۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے یوکرین میں ہندوستانی شہریوں ، خاص طور پر طلبہ کے تحفظ کے سلسلہ میں ہندوستان کی تشویشات کے بارے میں روسی صدر کو واقف کرایا اور بتایا کہ ہندوستان ان کے بحفاظت نکلنے اور ہندوستان لوٹنے کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ دونوں لیڈروں نے اتفاق کیا کہ ان کے افسران اور سفارتی ٹیم دلچسپی کے امور پر باقاعدہ رابطہ بنائے رکھیں گے۔
PM Narendra Modi speaks to Russian President Vladimir Putin
Pres Putin briefed PM about the recent developments regarding Ukraine. PM reiterated his long-standing conviction that the differences between Russia & NATO can only be resolved through honest and sincere dialogue: PMO
وہیں دوسری طرف ہندوستان یوکرین میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھے ہوا ہے اور وہاں موجود ہندوستانیوں خاص طر طلبہ کی حفاظت پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے کنٹرول روم کو وسعت دی گئی ہے اور خدمات چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔
روس کے صدر پوتن کی طرف سے روس کے ڈونباس علاقے میں خصوصی فوجی آپریشن کی منظوری کے بعد ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری سفارت کاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔