உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine War: ڈچ پی ایم کے ساتھ فون پر PM مودی نے کی بات، یوکرین سے ہندوستانیوں کو نکالنے پر کیا تبادلہ خیال

    Russia Ukraine War: پی ایم او کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے روٹ کو جنگ زدہ ملک سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے چلائی جارہی مہم کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے وہاں متاثرہ افراد کو ہندوستان سے ادویات سمیت ضروری امدادی سامان کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے نیدرلینڈ کے ہم منصب مارک روٹ کے ساتھ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ سے پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اس کی وجہ سے یوکرین میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر اپنی تشویش بھی ظاہر کی۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ پی ایم او نے کہا، ’دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور وہاں جاری انسانی صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔‘

      پی ایم او کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر دونوں ممالک سے تنازعات کو ختم کرنے اور مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر واپس آنے کی ہندوستان کی اپیل کو دہرایا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری وفود کی سطح کی بات چیت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی کوئی حل نکال لیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Petrol-Diesel ہوسکتا ہےمہنگا، 5ریاستوں میں ووٹنگ ختم، اسلئے 20-25 روپئے بڑھ سکتے ہیں دام
      پی ایم او کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے روٹ کو جنگ زدہ ملک سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے چلائی جارہی مہم کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے وہاں متاثرہ افراد کو ہندوستان سے ادویات سمیت ضروری امدادی سامان کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے ڈچ پی ایم روٹ کے

      ساتھ گزشتہ سال اپریل میں منعقدہ ڈیجیٹل کانفرنس کو یاد کیا اور روٹ کو ہندوستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      اس درمیان، مرکز نے منگل کو کہا کہ 75 خصوصی سویلین چارٹر طیاروں نے ’آپریشن گنگا‘ کے تحت یوکرین کے پڑوسی ممالک سے 15,521 ہندوستانی شہریوں کو واپس لایا ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا، ’22 فروری 2022 کو شروع ہونے والی خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریباً 18,000 ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ 75 خصوصی شہری پروازوں کے ذریعے واپس لائے جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد 15,521 ہوگئی ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: