உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia-Ukraine War: پی ایم مودی آج یوکرین کے صدر زیلینسکی سے کریں گے بات

    Youtube Video

    Russia-Ukraine Conflict: اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra) نے بدھ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) سے فون پر بات کی تھی۔ پیر کو پی ایم مودی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (Volodymyr Zelenskyy) سے فون پر بات کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: یوکرین جنگ  (Russia-Ukraine War) کی آگ میں جل رہا ہے۔  روسی حملے 12 دنوں سے جاری ہیں۔ دریں اثنا، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra)  آج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی  (Volodymyr Zelenskyy)   سے فون پر بات کریں گے۔ حکومت ہند کے اعلیٰ ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی ANI  کو یہ اطلاع دی۔ تاہم بات چیت کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر پہلے ہی ہندستان  سے  اپیل کر چکے ہیں کہ بھارت  روس سے بات کرے اور حملے روکنے میں مدد کرے۔

      اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra) نے بدھ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن   (Vladimir Putin) سے فون پر بات کی تھی۔ پیر کو اب پی ایم مودی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی  (Volodymyr Zelenskyy) سے فون پر بات کریں گے۔ پی ایم مودی نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو محفوظ نکالنے  کے لیے پوٹن سے بات چیت کی۔ روسی صدر پوتن نے یوکرین کی فوج پر بڑا الزام لگاتے ہوئے پی ایم مودی کو کہا کہ یوکرین کی فوج نے وہاں موجود ہندوستانی طلباء کو یرغمال بنا رکھا ہے اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ یوکرین کی فوج ہندوستانیوں کو روسی علاقے میں جانے سے روک رہی ہے۔
      ایک وقت تھا جب کامیڈین بن کر خوب ہنسایا، اب یوکرین کیلئے صدرVolodymyr Zelenskyy کی آنکھوں میں نظر آئے آنسو

      ہندوستان یوکرین میں پھنسے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہے۔ اس کے لیے آپریشن گنگا چلایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'آپریشن گنگا' کی کامیابی کا سہرا عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو دیا ہے، جو اپنے شہریوں کو جنگ زدہ یوکرین سے بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔

      Vladimir Putin: کے جی بی ایجنٹ سے ایسے لائف ٹائم بنے پوتن، رکھتے ہیں یہ عجیب و غریب شوق

      پی ایم مودی نے اتوار کو سمبیوسس یونیورسٹی اور اس کے آروگیہ دھام کی گولڈن جوبلی تقریبات کی افتتاحی تقریب میں کہا، ’’ہم آپریشن گنگا کے تحت جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو بحفاظت باہر نکال رہے ہیں۔‘‘ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اثر یہ ہے۔ ہم یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں سے ہزاروں طلباء کو گھر لانے میں کامیاب رہے ہیں۔

      حکومت ہند کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یوکرین میں بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر حکومت ہند نے 'آپریشن گنگا' کے تحت جنگ زدہ ملک میں پھنسے 13,700 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ یہ مہم گزشتہ ہفتے شروع ہوئی تھی۔

      (ایجنسی کے ان پٹ کے ساتھ)

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: