امریکی صدر بائیڈن سعودی عرب اور UAE سے کرنا چاہتے تھے بات، فون ہی نہیں اٹھا، جانئے پورا معاملہ
Saudi Arabia Biden Call: امریکی صدر جو بائیڈن نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں موثر کردار نبھانے والے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زائد النہیان کو فون کیا ۔ حالانکہ دونوں نے بائیڈن کا فون تک نہیں اٹھایا ۔
Saudi Arabia Biden Call: امریکی صدر جو بائیڈن نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں موثر کردار نبھانے والے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زائد النہیان کو فون کیا ۔ حالانکہ دونوں نے بائیڈن کا فون تک نہیں اٹھایا ۔
ریاض : روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔ تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے پہل کی تھی ۔ انہوں نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں موثر کردار نبھانے والے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زائد النہیان کو فون کیا ۔ حالانکہ دونوں نے بائیڈن کا فون تک نہیں اٹھایا ۔ ان دونوں ہی ممالک نے شرط رکھی ہے کہ پہلے امریکہ اس کا یمن کی جنگ میں ساتھ دے ، تبھی وہ بائیڈن سے بات کریں گے ۔
گزشتہ 14 سال میں تیل کی قیمتیں 130 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ سعودی عرب اور یو اے ای یہی دونوں ملک ہیں ، جو بڑے پیمانے پر تیل کی اضافی سپلائی کرسکتے ہیں ۔ امریکہ بھی تیل کی بھاری قیمتوں سے پریشان ہے ۔ اس بحران پر بائیڈن نے منگل کو کہا کہ وہ تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے کچھ نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ولادیمیر پوتن کی غلطی ہے ۔
بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں تیل کی قیمتیں ابھی اور زیادہ بڑھ سکتی ہیں ۔ ایک امریکی افسر نے کہا کہ بائیڈن نے سعودی عرب کے طاقتور لیڈر ولی عہد سے بات کرنے کی کوشش کی ، لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا ۔ حالانکہ بائیڈن نے ولی عہد کے 86 سالہ والد سے بات کی ۔ ادھر یو اے ای کے شیخ نے بھی بائیڈن کے فون اپیل کو ٹھکرا دیا ۔ یو اے ای نے اب کہا ہے کہ یہ بات چیت اب بعد میں ہوگی۔
امریکہ چاہتا ہے کہ وہ روس کی بجائے سعودی عرب سے تیل کی خرید کرے ، لیکن ایسا ہوتا نہیں دکھ رہا ہے ۔ بائیڈن اب متبادل تلاش کررہے ہیں ، لیکن کوئی مل نہیں رہا ہے ۔ بائیڈن اب وینزوئیلا کو اپنی جانب لانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنا سفیر بھی بھیجا ہے ۔ وینزوئیلا کے پاس دنیا کا سب سے بڑا تیل ذخیرہ ہے ، لیکن وہ سپلائی نہیں کرپا رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔