نئی دہلی : یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دنیا بھر کے بازاروں میں افراتفری مچ گئی ہے ۔ ان ممالک کے درمیان جنگ کی وجہ سے ہندوستانی شیئر بازار میں جمعرات کو بھونچال آگیا ۔ لگاتار ساتویں کاروباری دن ہندوستان شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے ۔ صرف آج کی ہی گراوٹ میں شیئر بازاروں میں سرمایہ کاروں کو 13.32 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
جمعرات کے کاروبار میں بی ایس ای لسٹیڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ 242.28 لاکھ کروڑ روپے رہا ۔ ایک دن پہلے ہی یہ روقم 255.68 لاکھ کروڑ روپے تھی ۔ اس اعتبار سے صرف ایک دن کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کو 13.32 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
فروری میں سرمایہ کاروں کو 28 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے ۔ گزشتہ دو فروری کو بی ایس ای کا مارکیٹ کیپٹل 2,70,64,905.75 کروڑ روپے تھا ، جو اب 2,42,31,379.20 کروڑ روپے ہے ۔ اس طرح فروری میں سرمایہ کاروں نے 28.33 لاکھ کروڑ روپے گنوائیں ہیں ۔
جمعرات کو شیئر بازاروں میں 23 مارچ 2020 کے بعد بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ کاروبار کے ختم ہونے پر بامبے اسٹاک ایکسچینج (BSE) کا اہم انڈیکس سینسیکس 2702.15 پوائنٹس یعنی 4.72 فیصدی ٹوٹ کر 54,529.91 کی سطح پر بند ہوا ۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (NSE) کا نفٹی 815.30 پوائنٹس یعنی 4.78 فیصدی گر کر 16247.95 کی سطح پر بند ہوا ۔
جمعرات کے کاروبار میں Tata Motors, IndusInd Bank, UPL, Grasim Indusries اور Adani Ports نفٹی کے سب سے بڑے لوزر رہے ۔ بی ایس ای کا مڈ اور اسمال کیپ انڈیکس پانچ فیصدی ٹوٹا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔