Crude Oil پر مودی حکومت کی مشکل: روس سے سستا خام تیل خریدنے کی خواہش پر امریکہ نے کہا، ایسا کیا تو یوکرین حملے کا حامی مانیں گے
روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیراعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
امریکی رکن پارلیمنٹ ایمی بیرا نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان سستے داموں روسی تیل خریدنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے ولادیمیر پوتن کی حمایت تصور کیا جائے گا۔ جبکہ پوری دنیا اس وقت یوکرین کے ساتھ اور روس کے خلاف متحد ہے۔
نئی دہلی: روس اور یوکرین جنگ کا آج 21 واں دن ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے روس پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ یہ یقینی طور پر روس کی معیشت کو متاثر کرے گا۔ اس سے نمٹنے کے لیے روس کئی ممالک کو اپنی کرنسی میں سستا خام تیل فراہم کر رہا ہے۔ اس میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ تاہم امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستان کسی بھی قیمت پر روس کی پیشکش قبول نہ کرے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان اب روس سے سستا خام تیل خریدتا ہے تو یہ جمہوریت کے لحاظ سے انتہائی غلط اقدام ہوگا اور یہ سمجھا جائے گا کہ ہندوستان اس معاملے میں روس کا ساتھ دے رہا ہے۔
خام تیل خرید کر روس کی حمایت کرے گا ہندوستان
روس نے ہندوستان کو سستا تیل دینے کی پیشکش کی ہے۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ یہ پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے، لیکن ایسا قدم اٹھانے سے پہلے ہندوستان کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ کس کی حمایت کر رہا ہے؟ جب تاریخ لکھی جائے گی تو روس کی حمایت دراصل یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت تصور کی جائے گی۔ اس جنگ کے حوالے سے امریکہ کا پیغام واضح ہے کہ سب کو روس پر عائد پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔
ہندوستان کا فیصلہ جنگ کو لے کر اُس کا موقف ظاہر کرے گا
اس سے قبل امریکی رکن پارلیمنٹ ایمی بیرا نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان سستے داموں روسی تیل خریدنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے ولادیمیر پوتن کی حمایت تصور کیا جائے گا۔ جبکہ پوری دنیا اس وقت یوکرین کے ساتھ اور روس کے خلاف متحد ہے۔ بیرا نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور QUAD (ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان اسٹریٹجک تنظیم) کے رہنما کے طور پر، ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے حملے کی حمایت نہ کرے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔