ہوم » نیوز » وطن نامہ

وزیراعظم مودی نے گلے مل کرکیاروسی صدر کا استقبال،، سیکورٹی کے موضوعات پرہوگا خصوصی غوروخوض

وزیراعظم نریندر مودی نے روسی اورانگریزی زبانوں میں ٹوئٹ کرکے روسی صدر کا والہانہ استقبال کیا۔

  • Share this:
وزیراعظم مودی نے گلے مل کرکیاروسی صدر کا استقبال،، سیکورٹی کے موضوعات پرہوگا خصوصی غوروخوض
وزیراعظم نریندر مودی روسی صدر کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے۔

وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ سالانہ دو طرفہ سمٹ اجلاس کے لئے روس کے صدر بلادی میرپتن دو روزہ دورہ پرہندوستان کے سفرپرجمعرات کو یہاں پہنچے۔ پتن کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔


ایئرپورٹ سے نکل روسی صدر پتن وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے پہنچے، جہاں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے گلے مل کر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے رہنماوں نے ساتھ میں رات کا کھانا کھایا۔


وزیراعظم نریندر مودی نے روسی اورانگریزی زبانوں میں ٹوئٹ کیا۔ ’’ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم ہے صدر پتن، ہماری بات چیت کو لے کر پرجوش ہوں۔ اس سے ہندوستان- روس کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔




دراصل وزیراعظم مودی نے روسی صدر کے استقبال میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرعشائیہ (ڈنر) کا انعقاد کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان دو طرفہ تعاون اور اسٹریٹجک معاملات سمیت دیگرموضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ دہلی میں جمعہ کو 19 واں ہند- روس سالانہ دو طرفہ سمٹ اجلاس ہوگا۔ روسی سیکورٹی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے مد نظرنریندر مودی اور پتن کے اس میں دو طرفہ سیکورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کئے جانے کی امید ہے۔ اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان ایران کے کچے تیل کی پیداوار پرامریکی پابندیوں سمیت اہم علاقائی اورعالمی موضوعات پر بھی غوروخوض ہونے کا امکان ہے۔
First published: Oct 05, 2018 12:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading